GB Pulse

GB Pulse Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from GB Pulse, 4, Astor.

ڈپٹی کمشنر استور کا سیری بروکس لرننگ اکیڈمی، عیدگاہ کا دورہڈپٹی کمشنر استور نے آج سیری بروکس لرننگ اکیڈمی، عیدگاہ کا باض...
18/03/2026

ڈپٹی کمشنر استور کا سیری بروکس لرننگ اکیڈمی، عیدگاہ کا دورہ

ڈپٹی کمشنر استور نے آج سیری بروکس لرننگ اکیڈمی، عیدگاہ کا باضابطہ دورہ کیا، جہاں انہوں نے ادارے کے تعلیمی ماحول، نظم و ضبط، اور جدید تدریسی طریقۂ کار کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے اکیڈمی کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے علاقے میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے ایک مثبت اور قابلِ تقلید مثال قرار دیا۔

ڈپٹی کمشنر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تعلیمی ادارے نہ صرف طلبہ کی تعلیمی صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں بلکہ ان میں شعور، اعتماد اور مثبت سوچ کو بھی فروغ دیتے ہیں، جو ایک روشن اور مضبوط معاشرے کی بنیاد ہیں۔

دورے کے دوران غلام جیلانی نے اکیڈمی کے اغراض و مقاصد، تدریسی نظام، اور جاری تعلیمی سرگرمیوں پر مفصل بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ادارہ جدید تقاضوں کے مطابق طلبہ کی ہمہ جہت تربیت پر خصوصی توجہ دے رہا ہے، تاکہ انہیں مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کیا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے اکیڈمی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور تعلیمی بہتری کے لیے باہمی اشتراک کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ دورہ اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ سیری بروکس لرننگ اکیڈمی ایک معیاری، فعال اور قابلِ اعتماد تعلیمی ادارہ ہے، جو علاقے میں تعلیمی ترقی کے لیے نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے۔

16/03/2026

Hamad by Fareeha Aflatoon .
A Production of Cerebrox Learning Academy and GB Pulse ✨

نعتیہ مقابلہ ۔بروز اتوار ، 15 مارچ 2026GB Pulse Cerebrox Learning Academy
13/03/2026

نعتیہ مقابلہ ۔
بروز اتوار ، 15 مارچ 2026
GB Pulse Cerebrox Learning Academy

13/03/2026

شب قدر کی اہمیت کی بارے میں مومنہ امتیاز اور مناہل عالمگیر کا خصوصی پوڈکاسٹ

20/02/2026

ماہِ صیام کی فضیلت اور اہمیت پر
سمیرا افضل کا خصوصی پوڈکاسٹ
A production of GB Pulse and Cerebrox Learning Academy

18/02/2026

محکمہ برقیات استور کی ناقص کارکردگی کے حوالے سے وجاہت اللہ خان اینکر پرسن جی بی پلس کا حقائق پر مبنی تجزیہ۔
GB Pulse
Wajahat Ullah

12/02/2026

روحانیت، عشقِ حقیقی اور خود کی پہچان کا ایک دل کو چھو لینے والا سفر .
آئیں اُردو ادب کے شاہکار پیرِ کاملؒ پر گفتگو سنیں
مومنہ امتیاز کے ساتھ۔

یہ صرف ایک کہانی نہیں، بلکہ زندگی بدل دینے والا پیغام ہے۔ ❤️

08/02/2026

استور عیدگاہ میں بجلی کی ناقص فراہمی کے بارے میں وجاہت اللہ اینکر پرسن جی بی پلس کی خصوصی رپورٹ

04/02/2026

سیریبروکس لرننگ اکیڈمی کی خصوصی پیشکش
پیرِ کامل — ایک فکر انگیز کتابی جائزہ
تحریر: مومنہ امتیاز
بہت جلد نشر کیا جائے گا GB Pulse پر۔

استور میں کتاب دوستی کی خوبصورت مثالسیری بروکس لرننگ اکیڈمی نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن استور کے تعاون سے میونسپل لائبریری است...
03/02/2026

استور میں کتاب دوستی کی خوبصورت مثال
سیری بروکس لرننگ اکیڈمی نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن استور کے تعاون سے میونسپل لائبریری استور میں ایک شاندار بُک ریڈنگ سرکل کا انعقاد کیا۔
اس علمی نشست میں تقریباً 30 طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی اور اپنی سوچ، تاثرات اور مختصر ریویوز کے ذریعے محفل کو چار چاند لگا دیے
آج کی منتخب کتابیں:
Atomic Habits
جنت کے پتے
ان کتابوں کے ذریعے کردار سازی، اخلاقی اقدار اور ذاتی بہتری جیسے اہم موضوعات پر گفتگو ہوئی، جس نے نوجوانوں کی سوچ کو مثبت سمت دی 💡
ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن استور اور سیری بروکس لرننگ اکیڈمی نے مشترکہ طور پر یہ عزم کیا ہے کہ ایسے ہر دو ماہ بعد بُک ریڈنگ سرکلز منعقد کیے جائیں گے تاکہ علاقے میں مطالعے کا رجحان بڑھے اور نوجوان نسل کی فکری و علمی ترقی کو فروغ ملے۔
📖 کتاب دوستی… کامیابی کی پہلی سیڑھی!

10/01/2026

جناح ڈگری کالج استور کی خواتین کے لئے اہم قدم ۔ جناح ڈگری کالج کی طالبات کا اظہار خیال ۔
GB Pulse

Address

4
Astor

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GB Pulse posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to GB Pulse:

Share