Pameer Hotel and restaurant

Pameer Hotel and restaurant Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pameer Hotel and restaurant, Balakot.

15/01/2021
خوبصورت نظارے
17/12/2020

خوبصورت نظارے

ماہرین کا کہنا ہے کہ سال میں ایک بار سیاحت کے لیے نکلنا دل و دماغ پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔ اسی لیے بہت سے تعلیمی ادار...
14/12/2020

ماہرین کا کہنا ہے کہ سال میں ایک بار سیاحت کے لیے نکلنا دل و دماغ پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔ اسی لیے بہت سے تعلیمی ادارے اپنے طلبہ کو سیروسیاحت کیلئے دور دراز مقامات پر لے جاتے ہیں۔ جہاںنئی جگہ کی سیر، اس کو دیکھنا، اور وہاں جانے سے قبل خوش اور پرجوش ہونا، یہ سب طلباکی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔اس کے علاوہ بھی بہت سے فوائد ہیں جیسے کہ

دماغ ہو جا تا ہے فریش

بہت ساری ریسرچز سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ اگر کوئی شدید ذہنی دباؤ کا شکار شخص کسی جگہ کی سیر کے لیے نکلے تو اس کے ذہنی تنائو میں 80 فیصد سے زائد کمی آجاتی ہے۔ نئی جگہوں کو دیکھنا، اور نئے لوگوں سے ملنا ڈپریشن میں کمی لاتاہے ۔

صحت اچھی رہتی ہے

ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ سیاحت کے لیے نکلتے ہیں ان کے دل کی کارکردگی بہتر ہوجاتی ہے اور وہ مارے خوشی کے زیادہ بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔ اس طرح بہت سے امراض سے اس کا پیچھا چھوٹ جاتا ہے۔

ذہنی کارکردگی میں اضافہ

سیاحت دل کے ساتھ ساتھ دماغی کارکردگی میں بھی اضافہ کرتی ہے اور آپ کا دماغ پہلے کے مقابلے میں فعال اور چیزوں پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے کے قابل ہوجاتا ہے۔آپ اپنے اسائنمنٹس زیادہ دلچسپ بنا سکتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر اپنے تھیسس وغیرہ میں سفر کے دوران ہونے والے تجربات کا ذکر بھی کر سکتے ہیں۔

کچھ بےخوفی بھی ہونی چاہئے

مختلف جگہوں کی سیر اور نئے تجربات کرکے آپ کے خوف میں کمی آتی ہے۔ آپ دنیا کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سیر و تفریح کے دوران آپ جتنے زیادہ نئے تجربات کرتے ہیں اور مختلف چیلنجز کو قبول کرتے ہیں، اتنا ہی آپ نڈر ہوتے چلے جاتے ہیں اور آپ زندگی کے دیگر مسائل کا بھی بے خوفی سے سامنا کرتے ہیں۔

تخلیقی صلاحیت میں اضافہ

پڑھائی کرکرکے اور کتابی کیڑا بننے کے باوجود آپ کی تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ نہیں ہورہا تو آپ کو سیروسیاحت کے بارے میں سوچنا چاہئے۔ سیاحت آپ کی تخلیقی صلاحیت میں اضافہ کرتی ہے۔ آپ شاعر ہوں، ادیب ہوں، مصور ہوں یا فوٹوگرافر ہوں یا کوئی اور تخلیقی کام کرتے ہوں، قدرتی مناظر کی سیاحت آپ کے ذہن کے نئے دریچے وا کرتی ہے اور آپ کی تخلیقی صلاحیت بہتر ہوتی جاتی ہے، جس کا اثر آپ کے اکیڈمک کیریئر پر بھی پڑتاہے۔

مشکلات کا سامنا

اگر آپ کسی اجنبی جگہ پر جا رہے ہیں، خاص طور پر اپنی ثقافت اور روایات سے بالکل مختلف کسی نئے ملک میں، تو یہ سیاحت آپ کے اندر مشکلات کا سامنا کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرے گی اور آپ مختلف مسائل اور مشکل حالات کا منطقی حل نکالنے کے قابل ہوں گے۔

دوستی میں بہتری

اگر آپ اپنے ہم جماعت یا اسکول گروپ کے ساتھ سفر کر رہے ہیں تو اس سے اور وہ پہلے سے موجود محبت اور خلوص میں اضافہ ہوگا اور تمام افراد پہلے کے مقابلے میں ایک دوسرے سے زیادہ قریب ہوجائیں گے اور ایک دوسرے سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔

تجربات سے فائدہ اٹھانا

نت نئے لوگوں سے ملنا، ان کی کہانیاں سننا، ان کے رہن سہن کا مشاہد ہ کرنا اور ان کے تجربات سے فائدہ اٹھانے سے آپ کی ذہنی استعداد میں اضافہ ہوتاہے۔ دنیا سمجھنے کا موقع ملتاہے۔ اگر آپ ان کی لینگویج سمجھیں یا نہیں ، لیکن باڈی لینگویج سمجھ میں آتی ہے۔

نت نئے مقامات سے آگاہی

جب بھی سیروسیاحت کا نام آتا ہے تو عام طور پر لوگوں کے ذہن میں سرسبز پہاڑوں، برف پوش چوٹیوں اور ٹھنڈے موسم کا تصور ابھرتا ہے۔ ایسا ہر جگہ نہیں بلکہ ہمارے ہاں ایسا تصور پایا جاتا ہے کہ سیاحت تو صرف ”پربت کی اور“ ہوتی ہے۔ جبکہ سیاحت تو سیاحت ہوتی ہے۔ یہ ہر طرف ہوتی ہے۔ یہ دیکھنے والے کی نظر میں ہوتی ہے۔اس لیے ملک سے باہر نہیں جاسکتے ہو ں لاہور، ملتان، بہاولپور، چولستان، رحیم یارخان یا سکھر کی سیر کر آئیں۔

کلچر سے آگاہی

نت نئے مقامات کے سفر کا مطلب ہے نت نئے لوگوں سے ملاقات، ان کے رسوم ورواج سے آگاہی اور مزے مزے کے کھانے۔ آپ جب سفر سے لوٹیں گے تو آپ کے پاس بہت سارا مواد ، تصویریں اور سیلفیز ہوں گی جو آپ سب سے شیئر کریں گےاور اپنے تازہ دم دماغ سے ایک نئے جذبے کے ساتھ اپنی تعلیم شروع کریں گے ، آپ دیکھیں گے کہ آپ کے اندر مثبت تبدیلی آچکی ہے۔

تم چلے آو پہاڑوں کی قسم
12/12/2020

تم چلے آو پہاڑوں کی قسم

Beauty of Balakot
10/12/2020

Beauty of Balakot

سیاحوں کی جنت پاکستان
08/12/2020

سیاحوں کی جنت پاکستان

Beautiful Pakistan
07/12/2020

Beautiful Pakistan

پاکستان سیاحوں کی جنت
05/12/2020

پاکستان سیاحوں کی جنت

خوبصورت پاکستان
02/12/2020

خوبصورت پاکستان

River kunhar
01/12/2020

River kunhar

Pameer hotel
29/11/2020

Pameer hotel

Address

Balakot

Telephone

+923406283227

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pameer Hotel and restaurant posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pameer Hotel and restaurant:

Share