Kalash Hotel

Kalash Hotel Book your rooms thorough out the year to see the scenic places around kalash valleys for advance booking call +92-3457774832

13/07/2026

Old lowari top road

30/06/2026

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا نے صوبے بھر میں پولیس افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف اضلاع اور پولیس ہیڈکوارٹرز میں خدمات انجام دینے والے دس پولیس افسران کے تبادلے کیے گئے ہیں، جن میں ریشم جہانگیر (PSP، بی ایس-18) کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) لوئر چترال تعینات کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریشم جہانگیراس سے قبل ایس پی فقیر آباد، پشاور کے عہدے پر فرائض انجام دے رہی تھیں۔ انہیں فوری طور پر لوئر چترال میں بطور ڈی پی او ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یادرہے کہ چترال میں دوسری مرتبہ خاتون ڈی پی او تعینات کردیا گیا ہے جبکہ اس سے پہلے سونیاشمرور کو چترال میں بحثیت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تعینات کردیا گیاتھا، اسی طرح ریشم جہانگیر کو بھی پہلی مرتبہ ضلعی پولیس سربراہ مقرر کیا گیا ہے ۔ ریشم جہانگر خٰبرپختونخوا میں ضلعی پولیس آفیسر تعینات ہونے والی دوسری خاتون بھی بن گئی ہیں۔

جاری نوٹیفکیشن میں دیگر اہم تقرریوں کے مطابق سونیا شمروز خان (PSP) کو اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ سی پی او سے تبدیل کرکے ڈی پی او نوشہرہ، احمد شاہ (PSP) کو ڈی پی او نوشہرہ سے اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ سی پی او، کیپٹن (ر) محمد فخران بلال (PSP) کو ڈی پی او دیر لوئر سے ڈی پی او بنوں، محمد وقاص خان (PSP) کو ڈی پی او چارسدہ سے اے آئی جی لاجسٹکس سی پی او پشاور، اکرام اللہ (PSP) کو اے آئی جی لاجسٹکس سے ڈی پی او شانگلہ، سید طلال امجد شاہ (PSP) کو سی پی او میں ویٹنگ پوسٹنگ سے ڈی پی او دیر لوئر جبکہ محمد حسن (PSP) کو ڈی پی او شانگلہ سے ایس پی ٹریفک وارڈن کوہاٹ تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح لیفٹیننٹ کرنل (ر) یاسر آفریدی (PSP) کو ڈی پی او بنوں کے عہدے سے سی پی او پشاور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ان کے خلاف ایس ایم سی (SMC) کی مزید کارروائی مکمل کی جا سکے، جبکہ فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) رفعت اللہ خان (PSP) کو ڈی پی او لوئر چترال کے عہدے سے تبدیل کرکے ڈی پی او چارسدہ مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) رفعت اللہ خان نے بطور ڈی پی او لوئر چترال اپنے دورِ تعیناتی کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے، سیاحتی مقامات پر سکیورٹی کے مؤثر انتظامات، جرائم کی روک تھام اور کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات کیے تھے۔ ان کی جگہ ریشم جہانگیرکی تعیناتی کو لوئر چترال پولیس کے لیے ایک اہم انتظامی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ عوام کو امید ہے کہ نئی ڈی پی او ضلع میں مؤثر پولیسنگ، امن و امان کے قیام اور عوامی مسائل کے حل کے لیے فعال کردار ادا کریں گی۔

21/06/2026

19/06/2026

Lowari weather today

19/06/2026

Today weather at

Address

KRAKAL BUMBURATE DIST. CHITRAL
Chitral Ghari

Telephone

92943404206

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kalash Hotel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category