23/04/2026
اسلام آباد:
وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) نے ان خبروں کو غلط اور گمراہ کن قرار دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ وفاقی حکومت نے سولر صارفین کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے لائسنس لینا لازمی قرار دے دیا ہے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ ایسی خبریں درست نہیں ہیں اور عوام میں غلط فہمی پھیلائی جا رہی ہے۔