CWS Our Management. Better Returns.

CapitalWave Stays | Property & Accommodation

Property Management | Rentals | Hostels | Guest Houses
📍 Islamabad & Rawalpindi
🔑 Comfortable stays • Reliable management • Smart property solutions

Your Property.

🎓 اسلام آباد یا راولپنڈی میں Hostel چاہیے؟اگر آپ Student ہیں، Job Holder ہیں یا اسلام آباد/راولپنڈی میں نئے آئے ہیں اور ...
10/09/2026

🎓 اسلام آباد یا راولپنڈی میں Hostel چاہیے؟

اگر آپ Student ہیں، Job Holder ہیں یا اسلام آباد/راولپنڈی میں نئے آئے ہیں اور اپنے لیے مناسب، محفوظ اور affordable Hostel تلاش کر رہے ہیں، تو Hostel ڈھونڈنے کی پریشانی ہمیں دیں! 🏠

CapitalWave Stays آپ کو آپ کی ضرورت، بجٹ اور مطلوبہ Location کے مطابق Islamabad & Rawalpindi کے مختلف علاقوں میں Hostel Options فراہم کرتا ہے۔

📍 آپ کو جس بھی Area میں Hostel چاہیے، ہم آپ کے لیے options تلاش کر سکتے ہیں۔

ہماری services میں شامل ہیں:

✅ Boys & Girls Hostels
✅ Students & Job Holders
✅ Single, 2, 3 & 4-Seater Rooms
✅ Furnished & Comfortable Rooms
✅ Attached / Common Bathroom
✅ Mess & Meal Options
✅ Wi-Fi & Parking
✅ Safe & Secure Environment
✅ Short-Term & Long-Term Stay
✅ University / Office کے قریب Hostel Options
✅ Room Visit & Booking Assistance

📞 Hostel Search & Booking کے لیے ابھی رابطہ کریں:
+92 320 1272066

🏠 CapitalWave Stays
Your Stay, Our Responsibility.

"ڈیلر نے کیا کیا؟ صرف دو لوگوں کو ملایا ہے!"یہ جملہ اکثر سننے کو ملتا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایک اچھا پراپرٹی ڈیلر صرف ...
02/09/2026

"ڈیلر نے کیا کیا؟ صرف دو لوگوں کو ملایا ہے!"

یہ جملہ اکثر سننے کو ملتا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایک اچھا پراپرٹی ڈیلر صرف لوگوں کو نہیں ملاتا—وہ مارکیٹ، ریٹ، ڈاکیومنٹس، لوکیشن اور رسک کو سمجھ کر آپ کے لیے بہتر ڈیل تلاش کرتا ہے۔

آپ کمیشن بچانے کے لیے خود مہینوں مارکیٹ میں گھوم سکتے ہیں، یا ایک تجربہ کار اور قابلِ اعتماد ڈیلر کی خدمات لے سکتے ہیں۔

یاد رکھیں، غلط پراپرٹی کا نقصان لاکھوں کا ہو سکتا ہے، جبکہ کمیشن صرف ایک بار ادا ہوتا ہے۔

✔️ تجربہ
✔️ مارکیٹ نالج
✔️ بہتر نیگوشی ایشن
✔️ رسک سے بچاؤ

اچھا ڈیلر خرچہ نہیں، آپ کی محفوظ سرمایہ کاری کا حصہ ہے۔

📞 0320-1272066

25/08/2026

خدا کے لیے ایمان کو بچائیں

میں نے ایک دن ایمان مزاری سے پوچھا تھا:
"میرے لاپتہ بچے کی بازیابی کا کیس آپ لڑیں گی تو فیس کتنی ہوگی؟"

اس نے فوراً، بغیر کسی توقف کے، جواب دیا:
"ڈاکٹر صاحب، جس کا بچہ یا خاندان کا کوئی فرد لاپتہ ہو، میں اس سے فیس نہیں لیتی۔"

یہ جملہ میں آج تک نہیں بھولا۔ یہ کسی وکیل کا پیشہ ورانہ جواب نہیں تھا ، یہ انسانیت کے ناطے ایک انسان کی آواز تھی۔

اپنے بچے کے کیس کے دوران ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ سے میری بے شمار ملاقاتیں ہوئیں۔ میں نے دونوں کو قریب سے دیکھا، اور جو انسان دوستی ان کے رویّے میں محسوس کی، وہ الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔

مریض جب ڈاکٹر کے پاس آتا ہے تو درد مریض کا ہوتا ہے، ڈاکٹر صرف علاج کرتا ہے۔ کلائنٹ جب وکیل کے پاس جاتا ہے تو مسئلہ کلائنٹ کا ہوتا ہے، وکیل صرف قانونی مدد دیتا ہے۔
لیکن ایمان کے ساتھ معاملہ مختلف تھا ، وہ دوسروں کا درد صرف ایک فائل، ایک کیس نمبر نہیں سمجھتی تھی۔ وہ اسے اپنا درد بنا لیتی تھی۔

میرے بچے کی بازیابی کے بعد قانونی کیس تقریباً ختم ہو چکا تھا، مگر ایمان کا تعلق ختم نہیں ہوا۔ وہ برابر پوچھتی رہی ، بچہ ذہنی طور پر کیسا ہے؟ علاج کہاں تک پہنچا، بحالی میں کیا رکاوٹیں ہیں۔ یہ سوالات کسی فائل بند کرنے کے لیے نہیں تھے۔

ایک بار میں بچے کو اس کے پاس لے کر گیا تو معلوم ہوا اس نے پہلے ہی اس کے لیے کھانے پینے کا سامان منگوا رکھا تھا۔ میں اکثر ان دونوں کی گفتگو سے الگ ہو جاتا تھا، تاکہ بچہ آزادی سے بات کر سکے۔

ایک دن ایمان نے بچے سے کافی دیر بات کی۔ پھر مجھے اندر بلایا ، اور میری باری آگئی۔ شاید میرے بیٹے نے اسے کہا تھا:
"میری فکر چھوڑیں، میں بہتر ہوں۔ میرے ابو میری حالت دیکھ کر بہت پریشان رہتے ہیں، آپ ان کی کونسلنگ کریں۔ اگر ان کو کچھ ہو گیا تو پھر ہمارا کون ہے؟"

میں نے ایمان سے کہا:
"ایک بات بتاؤں؟ میں تو علاج اور ادویات سے سنبھل جاؤں گا۔ مجھے فکر تمہاری ہے۔ تم اپنی صحت کا خیال نہیں رکھتیں۔"

وہ ہنس کر بتانے لگی ڈاکٹر صاحب کہ معمولی گلا خراب ہو جائے یا بخار آ جائے تو کئی دن جان نہیں چھوڑتا۔

اُسی دن میں نے اسے سنجیدگی سے کہا تھا:
"آپ کی قوتِ مدافعت بہت کمزور ہے۔ اگر آپ کو کچھ ہو گیا تو یہ جسم مقابلہ نہیں کر پائے گا۔ اس لیے ڈائیٹ تھراپی اور سیلولر نیوٹریشن کے ذریعے اپنی امیونٹی بڑھائیں، ورنہ کوئی بھی معمولی انفیکشن آپ کے لیے بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔"

آج وہی الفاظ میرے ذہن میں گونج رہے ہیں۔ ایک قوتِ مدافعت جو نارمل حالات میں بھی سنبھالنے کے لیے خاص خوراک اور دیکھ بھال مانگتی تھی، وہ اب جیل کے ماحول اور جیل کے کھانے کا سامنا کر رہی ہے۔ ایک خوش حال، پُرآسائش گھرانے سے تعلق رکھنے والی نازک لڑکی، جس کا جسم پہلے ہی کمزور تھا — اگر اسے کچھ ہو گیا، تو یہ نقصان کبھی پورا نہیں ہو سکے گا۔

آج ایمان اور ہادی جیل کی چار دیواری میں ہیں، اور ان کی فیملی نے ان کی صحت اور جیل میں طبی سہولتوں کے حوالے سے تشویش ظاہر کی ہے۔

میرے لیے یہ محض ایک سیاسی یا قانونی خبر نہیں ہے۔ یہ اس عورت کی خبر ہے جو دوسروں کے بچوں کی خیریت پوچھتے پوچھتے اپنی صحت بھول جاتی تھی۔

مجھے سب سے زیادہ تکلیف تب ہوتی ہے جب دنیا میں پاکستان کا نام کسی ایسے واقعے کے باعث متاثر ہو جسے بروقت، انسانی بنیادوں پر سنبھالا جا سکتا تھا۔

مجھے معلوم ہے کہ کچھ خودساختہ نیوز چینل اور بے نام سوشل میڈیا اکاؤنٹس اسے شاید کسی سیاسی عینک سے، ملک دشمن سمجھ کر دیکھیں، اور اس دیکھنے میں انسانیت کہیں پیچھے رہ جائے۔ میری اپیل ان کے بیانیے کا حصہ نہیں۔ میری اپیل صرف اتنی ہے کہ ایک انسان کی جان بچائی جائے۔

اختلاف اپنی جگہ، مقدمات اپنی جگہ، قانون اپنا راستہ لے ۔
لیکن ایک قیدی کی صحت، علاج اور زندگی کی حفاظت، سیاست سے پہلے، ریاست کی ذمہ داری ہے۔

حکومت اور متعلقہ حکام سے میری گزارش ہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے قانونی حقوق، اور بالخصوص ان کی طبی ضروریات کو انسانی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔ اور اگر ان کی رہائی میں کوئی قانونی رکاوٹ باقی نہیں، تو اسے غیر ضروری طور پر طول نہ دیا جائے۔

میں یہ سطریں سیاست کے لیے نہیں لکھ رہا۔
میں اس انسان کے لیے لکھ رہا ہوں جسے میں نے دوسروں کے بچوں کے لیے بے لوث کھڑا ہوتے دیکھا ہے۔

خدا کے لیے، ایمان کو بچائیں۔

22/08/2026

🏢 COMMERCIAL PLAZA FOR SALE – SECTOR D-18 ISLAMABAD 🏢

📍 AWT Housing Scheme, Sector D-18, Islamabad
📐 Plot Size: 36 × 50 Ft.
📏 Total Area: 1,800 Sq. Ft. / Approx. 200 Sq. Yards

✨ Commercial Plaza – Prime Investment Opportunity

🏪 Ground Floor پر 4 Spacious Shops
📌 Individual shops تقریباً 300–326 Sq. Ft.
🚪 تقریباً 10 Ft. سے زائد چوڑا Corridor
🛗 Lift Provision
🪜 Separate Staircase
📍 مناسب frontage اور commercial use کے لیے بہترین layout

💼 Ideal for Investors, Business Owners, Retail Brands & Commercial Investment

📣 Plaza is Available for Sale.
اگر آپ کے پاس کوئی serious buyer یا investor موجود ہے تو براہِ کرم رابطہ کریں۔

📞 For Price, Complete Details & Site Visit: Contact Now

22/08/2026

🌹 SHOP FOR RENT – BAHRIA ENCLAVE ISLAMABAD 🌹

🏢 Royal Mall & Residency
📍 Shop No. 98 – Ground Floor
📐 Size: 166.90 Sq. Ft.
💰 Rent: PKR 270/Sq. Ft.
📍 Prime Location – Near Punjab Cash & Carry

✨ Ideal for brands, retail outlet, boutique, office, salon or other commercial businesses.

📞 For Details & Site Visit, Contact Now!

22/08/2026

🌾 80 KANAL AGRICULTURAL LAND FOR SALE – MANDRA, CHAKWAL 🌾

📍 Prime Location – Mandra, Chakwal
📐 Total Area: 80 Kanal
🛣️ 600 FT Frontage on Carpeted Road
🏡 Farmhouse Available on the Property
🌿 Ideal for Farmhouse, Agriculture, Livestock, Investment & Resort Project

✨ Excellent road access + spacious frontage + ready farmhouse — a great opportunity for investors and buyers looking for a large agricultural property in a peaceful location.

📞 Serious buyers may contact for price, location details & site visit.

21/08/2026

دبئی میں رائیڈر کے طور پر کام کرنے والے نوجوان سے گزشتہ دو روز سے رابطہ نہ ہونے پر اس کے بھائی نے لوگوں سے مدد کی اپیل کی ہے۔ اہلخانہ کے مطابق نوجوان دبئی میں رہائش پذیر ہے اور روزگار کے سلسلے میں رائیڈر کا کام کرتا ہے، تاہم دو دن سے اس کی کوئی خبر نہیں مل سکی جس کے باعث گھر والے شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ بھائی نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپیل کی ہے کہ اگر کسی شخص نے اسے دیکھا ہو یا اس کے بارے میں کوئی معلومات رکھتا ہو تو براہِ کرم فوری طور پر اہلخانہ تک پہنچائے تاکہ اس کی خیریت معلوم ہو سکے۔

Address

Islamabad
54000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when CWS posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share