10/08/2024
گلگت؛
پہوٹ فیسٹیول اپنی نوعیت کا منفرد فیسٹیول 11 اگست تا 13 اگست منعقد ہو رہا ہے۔
پہوٹ فیسٹیول گلگت بلتستان کی تاریخ کا منفرد فیسٹیول ہوگا جس میں گلگت بلتستان کے روایتی کھیلوں پولو، رسہ کشی، بسرا، میراتھن دوڑ ، والی بال جیسے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
شرکاء نہ صرف کھیلوں سے لطف اندوز ہونگے ساتھ ہی پہوٹ کی خوبصورت وادی کی خوبصورتی سے بھی محظوظ ہوسکینگے۔
گلگت بلتستان بھر کی عوام کو سئی بالا جگلوٹ کی پرکشش وادی پہوٹ کے سہ روزہ فیسٹیول میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔