al jazzeera village food resort

al jazzeera village food resort Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from al jazzeera village food resort, Jamshore.

08/09/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

04/09/2026
31/08/2026

قطر میں مقیم جمال آباد گوجال کا نوجوان عرفان رضا انتقال کر گئے، آبائی گاؤں میں سپردِ خاک

تحریر رحیم گوجالی

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

ہمارے خاندان کے لیے ایک بار پھر ایک انتہائی غمزدہ، رنجیدہ اور دل دہلا دینے والی خبر ہے۔
عرفان رضا، فرزندِ محترم فرمان رضا، ساکن جمال آباد، گوجال ہنزہ، جو گزشتہ تقریباً ایک سال سے روزگار اور کاروبار کے سلسلے میں قطر میں مقیم تھے، چند روز قبل طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال میں داخل ہوئے۔ بدقسمتی سے وہ جانبر نہ ہو سکے اور چار روز قبل قطر ہی میں اس دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔
گزشتہ رات ان کا جسدِ خاکی قطر سے اسلام آباد پہنچایا گیا، جہاں سے اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب انہیں ان کے آبائی گاؤں جمال آباد، گوجال ہنزہ لے کر پہنچے، اور آج انہیں اپنے آبائی گاؤں میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
عرفان رضا کا اچانک ہم سے بچھڑ جانا ہمارے پورے خاندان کے لیے ایک بہت بڑا صدمہ، دکھ اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ وہ ایک باصلاحیت، محنتی اور باہمت نوجوان تھے، جو اپنے اور اپنے خاندان کے بہتر مستقبل اور رزقِ حلال کی خاطر دیارِ غیر میں محنت کر رہے تھے، مگر تقدیر نے انہیں بہت جلد ہم سے جدا کر دیا۔
ان کی جدائی نے صرف ہمارے خاندان ہی کو نہیں بلکہ پورے علاقے اور شہر کو سوگوار کر دیا ہے۔ ایک محبت کرنے والا، خوش اخلاق اور خلوص سے بھرپور نوجوان، جو اپنے اردگرد کے لوگوں کے دلوں میں اپنی ایک خاص جگہ بنا چکا تھا، آج اچانک ہم سب سے جدا ہو گیا۔
بچھڑا وہ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی،
ایک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا۔
ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے صرف ایک انسان نہیں، بلکہ ایک پوری خوشی، ایک مسکراہٹ اور بے شمار خوبصورت یادیں ہم سے چھین لی گئی ہوں۔
ہم پورا خاندان اس وقت رنج و غم کی اس گھڑی سے گزر رہا ہے۔ دل خون کے آنسو رو رہا ہے، مگر ہم اللہ تعالیٰ کی رضا پر راضی ہیں اور اسی کے حضور صبر و شکر کے ساتھ سرِ تسلیم خم کرتے ہیں۔
اس غم اور دکھ کی گھڑی میں میرے لیے سب سے زیادہ افسوس اس بات کا ہے کہ میں اپنے خاندان کے درمیان موجود نہیں ہوں۔ اپنی طبیعت کی ناسازی اور بعض ناگزیر معاملات کے باعث میں اس عظیم صدمے کے وقت اپنے پیاروں کے درمیان نہیں پہنچ سکا۔ دل کی شدید خواہش تھی کہ اپنے خاندان کے ساتھ کھڑا ہوتا، اپنے محترم بھائیوں کے دکھ میں شریک ہوتا اور اس مشکل گھڑی میں ان کا سہارا بنتا، مگر حالات نے اس کی اجازت نہیں دی۔
میں اپنی جانب سے محترم بڑے بھائی فرمان رضا، محترم سلطان رضا اور پورے خاندان سے دل کی گہرائیوں سے تعزیت اور انتہائی معذرت خواہ ہوں۔ امید ہے کہ میری اس مجبوری اور غیر حاضری کو درگزر فرمائیں گے اور میری دلی تعزیت کو قبول فرمائیں گے۔
اگرچہ میں جسمانی طور پر آپ کے درمیان موجود نہیں، لیکن میرا دل، میری دعائیں اور میری ہمدردیاں اس غم کی گھڑی میں آپ سب کے ساتھ ہیں۔
کبھی کبھی کسی انسان کی ایک تصویر، ایک مسکراہٹ یا ایک خوبصورت لمحہ پوری زندگی کی یادیں تازہ کر دیتا ہے۔ عرفان آج ہمارے درمیان نہیں رہے، لیکن ان کی مسکراہٹ، ان کی یادیں اور ان کے ساتھ گزارے ہوئے خوبصورت لمحات ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔
دعا ہے کہ پروردگارِ عالم مرحوم عرفان رضا کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے، تمام منازلِ آخرت آسان فرمائے اور انہیں اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب پسماندگان، بالخصوص محترم فرمان رضا بھائی، محترم سلطان رضا اور پورے خاندان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، صبرِ جمیل، حوصلہ اور اجرِ عظیم عطا فرمائے۔
عرفان رضا دنیا سے رخصت ہو گئے، مگر ان کی خوبصورت یادیں، ان کی مسکراہٹ اور ان کے ساتھ جڑے محبت بھرے لمحات ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔
اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور تمام اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔

Address

Jamshore

Telephone

+923498881377

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when al jazzeera village food resort posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share