GreenlandAJK

GreenlandAJK Welcome to Hotel GreenLand, the best choice for travels and leisure in Kel Seri, Kel, Azad Kashmir.

The best in local & international cuisine at the speciality restaurants.

O
03/05/2022

O

22/03/2019
19/03/2019
01/11/2018

ALHAMDULILAH a review frOm a well satisfy cUstOmer.
Thanks alot Dr Rabia Khurram Durrani Your words and appreciation means alOt tO us.
آج ایک وعدہ پورا کرنے کے لیے یہ پوسٹ لکھ رہی ہوں ۔

گرین لینڈ گیسٹ ہاوس میں ہمارا انتظار ہو رہا تھا ۔ رات گئے جب تھکے ہارے یہاں پہنچے تو ہوٹل کے اندر سے ایک گپلو سا نوجوان دوڑتا ہوا ہمارے استقبال کے لیے نکلا ۔ سر آپ بہت لیٹ ہوگئے ہم تو منتظر تھے سفر میں سب خیریت رہی نا ۔یہ توقیر صاحب تھے۔ مینیجر کی پوسٹ پر، لیکن ہر فن مولا ۔ کک کی عدم موجودگی میں ککنگ بھی یہی کرتے تھے اور مینیو سادہ سا چار ڈشز میں سے چن لیں ۔ چکن کڑاھی، چکن جلفریزی، چکن مصالحہ اور چکن ہانڈی۔ہمراہ تعے پر پکی تازی چپاتی سلاد اور رائتہ ۔ لیکن شرطیہ بات ہے کہ ٹیسٹ ول کم ۔۔
اچھا تو یہ منتظر اس لیے تھے کہ محترم شاہد محمود وانی برادر نے انہیں ہمارے پہنچنے کی پیشگی اطلاع اور بکنگ کروا دی ہوئی تھی ۔ ہمیں عبدالرحمن صاحب کا ریفرنس دیا گیا تھا جو بعد میں اسی ہوٹل کے اسٹنٹ مینیجر کم ٹیلیفون اسسٹنٹ کم کیشئیر کم گائڈ ثابت ہوئے ۔ ۔ یہی تصویر میں پتلے دبلے سے ٹراوزر ٹی شرٹ اور ہلکی سی داڑھی والا نوجوان جنکا تصور عبدالرحمن صاحب کے حوالے سے بڑی عمر کے صاحب کا آتا تھا ۔

صاف ستھرے بیڈ روم پلس اٹیچڈ باتھ میں جہاں گیزر کی سہولت میسر تھی میں ہمیں اکاموڈیٹ کیا گیا ۔ ویٹر اویس نے ہم سے آرڈر لیا وہ تصویر میں موجود نہیں کیونکہ تصویر کشی کے موقع پر ان کی فیملی ان سے ملنے آ گئی تھی اور وہ تواضع میں مصروف تھے ۔
توقیر نے ہم سے پوچھا کھانا کیا کھائینگے زرا جلدی سے بتا دیں رات زیادہ ہو گئی ہے پھر نیند آ جائے گی ۔ ہم نے مینیجر صاحب کو آرڈر دیا ۔ آرڈر لیتے ہی گویا کوئی کیمیاوی تبدیلی آئی ۔ مینیجر توقیر نے چٹکی بجائی اور اویس کو اشارہ کیا "چلو چلیں" ۔دونوں پھرتی سے نچلی منزل پر کچن میں غائب ہو گئے۔ یہ تو بعد میں راز کھلا کہ ہمارے گپلو مینیجر صاحب کھانے کے ساتھ ساتھ کھلانے کے بھی شوقین تھے ۔ اور کھانا خود پکا رہے تھے ۔

ہوٹل کے لاونج میں شیشہ (حقہ) موجود تھا جہاں مالک اور سٹاف ایک ساتھ اس خوشبودار جامنی شیشے سے نکلتے خمارآلود مرغولوں سے لطف اندوز ہو رہے تھے گویا ے

"تیری سرکار میں پہنچے تو سبھی ایک ہوئے"

تھکے ہارے مسافر فورا سو گئے اگلے دن دیار کی لکڑی سے مزین ویل فرنشڈ ڈائننگ ہال میں بھرپور ناشتہ کیا۔ ہوٹل بالکونی ویو اس سفر کے شاندار ترین نظاروں میں سے ایک تھا ۔ جہاں دھوپ سینکنے کا ایسا مزا اتا تھا کہ جی چاہتا تھا بس یہیں بیٹھے رہیے اور مصور کائنات کی تعریف کرتے رہیں۔
عبدالرحمن توقیر اور ہوٹل مالک سہیل اعوان صاحب جو تصویر میں بیج براون شلوار قمیص میں ملبوس ہیں سے رہنمائی لی اور کیل سری سے کیل، اڑنگ کیل، اور تاوبٹ کی طرف روانہ ہوئے ۔ ہمیں عبدالرحمن صاحب نے بتا دیا تھا
کہ ایک دن میں یہ تمام ٹرپ مشکل سے مکمل ہو سکے گا ۔ خیر اللہ کا نام لے کر نکلے ۔

کمرے کی صفائی کی نیت سے کمرہ کھلا چھوڑا سامان بھی وہیں چھوڑ دیا بس ایک بیگ میں تمام اہل خانہ کا ایک ایک جوڑا ساتھ لے لیا۔ جی بی والوں کی ایمانداری تو مسلمہ تھی کشمیر والوں پر بھی اعتماد کیا ۔اس اعتماد میں سہیل اعوان صاحب مالک گرین لینڈ ہوٹل کے مضبوط لب و لہجے کا بڑا ہاتھ تھا ۔ یاد رہے اسوقت تک ہم نے انہیں کوئی ایڈوانس یا کسی بھی قسم کا بل ادا نہیں کیا تھا ۔ سب کچھ باہمی اعتماد پر چل رہا تھا۔ہماری گاڑی میں موجود پانا ڈھیلا تھا ۔ اس سفر کے لیے ہمیں ہوٹل والوں نے پانا بھی عاریتا مہیا کیا ۔ ان کی مہربانی پر ہم ممنون ہیں۔

خیر کیل سے اڑنگ کیل ڈولی رائڈ اور ٹریکنگ کے بعد تاوبٹ کی طرف نکلے ۔ خوبصورت نظارے دیکھتے تاوبٹ شام گئے پہنچے ۔ وہاں ریور ویو بلیو ہیون ہوٹل میں ٹھہرنا تھا لیکن اس ہوٹل تک پہنچنے کا رستہ پل صراط(سنگل پرسن ہینگنگ برج) سے ہو کے گزرتا تھا ۔ جس پر جب ڈاکٹر رابعہ خرم درانی صاحبہ جل تو جلال تو ائی بلا کو ٹال تو اور زیر لب دعاوں کا ورد کرتی چڑھیں تو اس نے پینگیں لینا شروع کر دیں ۔ کچھ عرصہ قبل کنڈل شاہی آبشار کا حادثہ ذہن میں تازہ تھا سو چند قدم اور کچھ پینگیں لینے کے بعد واپسی اور توبہ اکٹھے کی۔

اب فیصلہ یہی ہوا کہ اپنے ریسٹ ہاوس واپس پہنچا جائے۔ رات میں تاو بٹ سے کیل سری تک کے سفر کی داستان پھر کبھی ۔ جب دور سے ہمیں اونچائی پر چمکتے دمکتے گیسٹ ہاوس کی روشنیاں نظر آئیں تو لگا دیار غیر میں گھر مل گیا ہو ۔
صاف ستھرے طمکتے لشکتے کمرے ۔ کمبل انوکھے انداز سے تہہ کیے ہوئے دیکھنے میں بھلے معلوم ہوئے اور لگا کہ ہمارے لیے خصوصا اہتمام کیا گیا ہے ۔ لیکن یہ اہتمام وہ ہر کسٹمر کے لیے عادتا کرتے تھے ۔ ہاں ہماری طرح اعتماد کرنے والے کسٹمر شاید ہمیشہ نہ ملتے ہوں۔

رات کے اس پہر ہمیں پھر سے توقیر اور اویس کی پھرتی دیکھنے کو ملی ۔ توقیر کا کمانڈنگ جملہ جو درحقیقت وہ خود کو ککنگ کے موڈ میں لانے کے لیے ادا کرتے ہیں ۔
" چلو چلیں چکن جلفریزی اور کڑاھی بنائیں " نہایت دلچسپ تھا یہ کمانڈ سنتے ہی ان دونون نوجوانوں میں بجلی بھر جاتی تھی ۔ نیا گیسٹ ہاوس ہے پہلا سیزن تھا جذبے توانا تھے۔ ہم پہلے تو نہیں لیکن ابتدائی اور فرینڈلی کسٹمرز میں سے تھے۔ کھانا اور دودھ پتی بڑی سی اسٹیل کی گول ٹرے میں کمرے میں ہی سرو کر دی گیا اس ہدایت کے ساتھ کہ برتن صبح اٹھا لینگے ۔
پرسکون نیند کے ساتھ اگلے روز لیٹ آنکھ کھلی ۔ ناشتہ کیا ۔ نیٹ کے شوقین حضرات نے مہنگے نیٹ پیکجز سے اپنا نشہ پورا کیا ۔ ہماری گاڑی کا تیل پانی ہوٹل مالک نے خود چیک کیا ۔ مناسب ترین روم رینٹ اور بل کے ساتھ سٹاف کو انعام دیا ۔ سب کی دعائیں لیں ۔ فیس بک پیج پر ان کے ہوٹل کا ریویو لکھنے کا وعدہ کیا اور رخصت ہوئے ۔

لکھنے کا موڈ مشکل سے بنتا ہے سو لکھتے لکھتے لیٹ ہو گئی لیکن خیر دیر آید درست آید ۔
جو کوئی اس ہوٹل مین جا کر ٹھہرے اس پوسٹ اور
رائٹر ڈاکٹر رابعہ خرم درانی کا ریفرنس دے سکتا ہے ۔

Added 7 media items to this post.

Advance Eid Mubarak to all Pakistan.From Green Land AJK.Call now to book:0355 8500016
21/08/2018

Advance Eid Mubarak to all Pakistan.
From Green Land AJK.
Call now to book:0355 8500016

Address

Sharda, Neelum Valley
Kel
13100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GreenlandAJK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category

Welcome to Hotel GreenLand Neelum Valley

At Hotel GREENLAND exclusive services await you in our luxury hotel in Neelum Valley, Azad Kashmir

Welcome to Hotel GreenLand, the best choice for travels and leisure in Kel Seri, Kel, Azad Kashmir. The best in local & international cuisine at the speciality restaurants. Located at Kel Seri, Kel, Azad Kashmir, Hotel GREENLAND is 155 kilometers away from the capital city Muzaffarabad. At Hotel GREENLAND we know you need a good work life balance and the comforts you expect away from home, therefore we ensure that your stay is hassle-free, looked after by our team of professionals who understand your needs.

Experience magnificence & comfort when you book your stay at Hotel GreenLand.

Designed in modern lines and with functional spaces, the hotel includes 108 rooms including suites and offers complementary services wired and wireless high speed internet access and a large parking facility for the hotel guests.