17/06/2019
کچھ اہم معلومات اور اہم تجاویز شمالی علاقہ جات کے بارے میں!
1- شمالی علاقاجات میں سہولتوں اور کھانے کا معیار کافی حد تک کمپرومائز نگ ہے (خاص طور پر کراچی اور لاہور والوں کے لیے)
2- راستے تھوڑے مشکل ہیں بہت اچھے اور بارشوں سے متاثرہ سڑکیں بھی ہیں
3- کوشش کریں تیز بارش شروع ہوتے ہی کسی محفوظ جگہ پر رک جائیں گاڑی میں اپنے ساتھ کھانے پینے کی ایسی چیز جو وزن میں کم اور انرجی والی ہوں وہ رکھیں (کھجور، چاکلیٹس، چنے، پانی، بسکٹس وغیرہ
4- سامان ہمیشہ کم سے کم رکھیں ہینڈ کیری سے پرہیز کریں بیک پیک یا سافٹ بیگ رکھیں
5- کراچی یا ملک کے دوسرے حصوں سے آئے لوگ جب بھی پنڈی اسلام آباد سے سفر سٹارٹ کریں تو اپنی ریٹرن ٹکٹس اسلام آباد میں اپنے رشتہ دار عزیز کو اپنی شناختی کارڈ کاپی کے ساتھ دے کر جائیں تا کہ بوقت مشکل وہ آپکی ٹرین ٹکٹس کو کینسل کرواسکے. جو کہ اس کے بغیر ممکن نہیں (آن لائن ٹکٹس آن لائن کینسل ہو جاتی ہیں)
6- لینڈ سلائیڈ یا راستہ بند ہو جانے پر پریشان نہ ہوں فوری دستیاب جیسی تیسی محفوظ پناہ گاہ میں آرام کریں (ایس کام کی سم لازمی اپنے ساتھ رکھیں)
7- ایف ڈبلیو کا نمبر اپنے موبائل میں محفوظ رکھیں بوقت ضرورت کام آئے گا
8- اپنی گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے تھکاوٹ کو بلکل نظر انداز نہ کریں بلکہ فوری کسی خوبصورت موڑ پہ رکیں اور تھوڑی دیر آرام کر لیں. لگاتار ڈرائیونگ 3 گھنٹے کریں آرام کریں پھر چلیں اسی روٹین کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ بہت دیر لگاتار سفر کر سکتے ہیں مگر ایسا نارمل حالات میں کرنے کی ضرورت نہیں
9- شمالی علاقاجات کو مذاق نہ سمجھیں اور 4،5 دن کے ٹرپ سے گریز کریں کم ازکم ایک ہفتے کے لیے جائیں اگر ناران سے آگے جانا ہے
10- لوکل لوگوں کی زندگی کو مشکل نہ بنائیں، مذہبی، سیاسی یا کلچرل رسومات پہ بحث یا تنقید سے انتہائی گریز کریں