18/05/2025
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
تعزیتی پیغام و عوامی آگاہی نوٹ
انا للہ وانا الیہ راجعون
آج جربہ ژھو (Jarba Tso) میں پیش آنے والا اندوہناک واقعہ ہر صاحبِ دل کو غمزدہ کر گیا۔ شگر کا ایک مقامی نوجوان، جو اپنے دوستوں کے ہمراہ جھیل کی سیر و تفریح کی غرض سے آیا تھا، بدقسمتی سے تیرتے ہوئے حادثے کا شکار ہو کر جھیل میں ڈوب گیا اور جان کی بازی ہار بیٹھا۔
یہ واقعہ نہ صرف اس نوجوان کے اہلِ خانہ بلکہ پوری وادی کے لیے ایک صدمے سے کم نہیں۔ ہم دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ مرحوم کو اپنی رحمت کے سائے میں جگہ عطا فرمائے، اور اہلِ خانہ کو صبر و حوصلہ دے۔ آمین
عوامی انتباہی نوٹس:
جربہ ژھو (Jarba Tso) کا دورہ کرنے والے تمام معزز مہمانوں اور مقامی افراد کی خدمت میں اہم ہدایت:
جربہ ژھو ایک قدرتی، غیر مصنوعی جھیل ہے جہاں مخصوص مقامات پر پانی کی گہرائی، ناہموار تہہ، اور اچانک ڈھلوانیں موجود ہیں جو تیراکی یا نہانے کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔
تمام زائرین سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ:
• جھیل کے کسی بھی غیر منظور شدہ یا غیر محفوظ علاقے میں تیراکی سے پرہیز کریں۔
• بچوں اور نوجوانوں کو غیر محفوظ علاقوں میں جانے سے سختی سے روکیں۔
• حفاظتی نشانات اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔
• ہنگامی صورتحال میں فوری مقامی افراد یا قریبی افراد سے رابطہ کریں۔
زندگی قیمتی ہے، احتیاط لازم ہے۔
ہم جلد ہی مقامی سطح پر مزید اقدامات اٹھائیں گے جس سے آنے والے مقامی اور غیر مقامی سیاحوں کی مذید بہتر انداز میں راہنمائی کی جاسکے اور جھیل کے غیر محفوظ مقامات کی واضح نشاندہی کرسکیں
ہم انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ جھیل کے خطرناک حصوں کو واضح نشان دہی کے ساتھ محفوظ بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔
اللّٰہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔