Quetta Sarai - Hotel & Restaurant

Quetta Sarai - Hotel & Restaurant Welcome to Quetta Saraiin Skardu! Experience comfortable stays and delicious dining

14/05/2026

Quetta Sarai Hotel and Restaurant Skardu Baltistan

Location: Near Maqpon Xar Pull, Skardu Baltistan

بلتستان کی وادیوں میں سپرنگ بلوسم کا آغاز ایک خوشگوار خواب کی مانند ہے، جہاں قدرت نے اپنی رنگین اور دلکش تخلیق سے زمین ک...
31/03/2025

بلتستان کی وادیوں میں سپرنگ بلوسم کا آغاز ایک خوشگوار خواب کی مانند ہے، جہاں قدرت نے اپنی رنگین اور دلکش تخلیق سے زمین کو سجایا ہے۔ جیسے ہی سردیوں کی دھند اور برف کی چادر اوڑھ کر موسم بہار کا پیغام آتا ہے، وادی بلتستان میں ہر طرف رنگ بکھر جاتے ہیں۔ درختوں کی شاخوں پر گلوں کی مسکراہٹ، ہرے بھرے میدانوں میں پھولوں کی نرم خوشبو اور پہاڑوں کی چوٹیوں سے گرتی ہوئی ہوا میں تازگی کا احساس، دل کو سکون اور روح کو خوشی بخشتا ہے۔

بلتستان کی فضاء میں پھیلتا ہوا ہر رنگ، ہر خوشبو اور ہر منظر ایک کہانی سناتا ہے کہ یہاں کی سرسبز وادیوں میں زندگی کی ایک نئی لہر دوڑ رہی ہے۔ ہوا میں تیرتے ہوئے پرندے، سب کچھ ایک جادوئی منظر پیش کر رہے ہیں۔

یہ بہار کی مہک نہ صرف قدرت کی مہربانی کو ظاہر کرتی ہے بلکہ یہاں کے لوگوں کے دلوں میں بھی ایک نیا جذبہ پیدا کرتی ہے، جو زندگی کو اپنے ہر رنگ میں محسوس کرتے ہیں۔ سپرنگ بلوسم بلتستان کا رنگین اور خوشبودار موسم، ایک دعوت ہے کہ ہم بھی اپنی زندگی میں ان خوبصورت لمحوں کو سمیٹیں اور ان کا لطف اٹھائیں۔
تصویر: براہ ویلی ضلع گنگچھے گلگت بلتستان
,03466666112

29/03/2025
28/03/2025

سکردو آنے والے سیاح یہ تحریر ضرور پڑھ لیں_❤
سکردو گلگت بلتستان کے ایک شہر کا نام ہے لیکن مقامی سیاحتی انڈسٹری میں سکردو سے مراد بلتستان کے چار ضلعے اور ضلع استور کو شامل کیا جاتا ہے۔ گلگت بلتستان جانے والے سیاح یا تو ہنزہ کا رخ کرتے ہیں یا سکردو کا۔
اسی لئے گلگت بلتستان ٹور کو دو حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے :
1: سکردو ٹور
2: ہنزہ ٹور
ہنزہ ٹور جگلوٹ سے شروع ہو کر خنجراب ٹاپ پر ختم ہو جاتا ہے جبکہ سکردو ٹور جگلوٹ سے شروع ہو کر ایک طرف کے ٹو دوسری طرف سیاچن اور تیسری طرف دیوسائی سے ہوتا ہوا منی مرگ پر ختم ہو جاتا ہے۔ اگر جہاز کے ذریعے سکردو کا سفر کریں تو سکردو شہر سے تمام سیاحتی مقامات تک جانے کے لیئے ہر قسم کی گاڑیاں مل جاتی یے۔ بائی روڈ سکردو کا سفر شاہراہ بابوسر اور قراقرم ہائی کے بعد جگلوٹ سے شروع ہوتا ہے۔ جگلوٹ سے سکردو تک بہترین سڑک بن گئی ہے نئے شاہراہ کا نام جگلوٹ سکردو روڈ سے بدل کر شاہراہ بلتستان رکھ دیا ہے۔۔
استور، گانچھے(وادی خپلو)، کھرمنگ اور شگر جانے کیلے بھی سکردو سے روٹ لے سکتے ہیں۔
سکردو ٹور میں درج ذیل سیاحتی مقامات شامل ہیں۔

1: ضلع سکردو
ضلع سکردو روندو وادی سے شروع ہوتا ہے اور سرمک کے مقام پر ختم ہوجاتا ہے۔
سکردو شہر گلگت بلتستان کا سب سے بڑا شہر ہے اس شہر میں گلگت بلتستان کے ہر ضلعے سے بغرض روزگار لوگ آباد ہیں۔ اس شہر میں شیعہ ، نوربخشی ،سنی، اسماعلیلی، اہل حدیث ہر فرقے کے لوگ پر امن زندگی بسر کرتے ہیں۔ سکردو اس پورے علاقے کا تجارتی مرکز بھی ہے۔سکردو میں گلگت بلتستان کا واحد انٹرنیشنل ائیرپورٹ بھی موجود ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن روزانہ پروازیں اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے چلاتی ہے ۔ پچھلے سال سے سیالکوٹ فیصل آباد اور ملتان سے بھی پروازوں کا آغآز ہوچکا ہے۔

ڈسٹرکٹ سکردو کے سیاحتی مقامات

#دیوساٸی نیشنل پارک
(تاریخی قلعہ)
#شنگریلا ریزورٹ
#ژھوق ویلی
#کچورا جھیل
#سدپارہ ڈیم
#چندا
#ستک ویلی روندو
#بلامک
#کتپناہ لیک

2: ضلع گانچھے (وادی خپلو)
ضلع گانچھے کریس سے شروع ہوتا ہے اور سیاچن گلیشئر پر ختم ہوتا ہے ۔ ضلع گانچھے کو وادی خپلو بھی کہا جاتا ہے ۔ ضلع گانچھے بلند ترین پہاڑوں اور گلیشیئرز کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے۔ دنیا کی بلند ترین مہاز جنگ سیاچن اسی ضلع میں واقع ہے اس کے علاوہ قراقرم کے بلند ترین پہاڑوں جیسے کے ٹو، گشہ بروم ، براڈپیک۔ اور مشہ بروم سے کوہ پیما واپسی پر اسی ضلع کی وادی ہوشے کا روٹ استعمال کرتے ہیں۔ یہ ڈسٹرکٹ خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے۔
اس ڈسٹرکٹ کی چند تاریخی اور سیاحتی مقامات درجہ ذیل ہے_
#خپلو فورٹ_
#چقچن مسجد(7 سو سال پرانی مسجد)
#تھوقسی کھر
#ہلدی کونز ویو پوائنٹ
#وادی ہوشے ، کے سکس، کے سیون، مشہ بروم جیسے قراقرم کے اونچے پہاڑوں کی وادی
#سلنگ ریزورٹ
#وادی کندوس گرم چشمہ
#گیاری سیاچن وادی سلترو
#وادی تھلے، تھلے لا
#ننگما وادی کاندے
#کھرفق جھیل
#خانقاہ معلٰی خپلو (ایشیا کی سب سے بڑی خانقاہ)
#کےٹو ویو پوائنٹ مچلو بروق

3_ضلع شگر
شگر ایک ذرخیز وادی ہے یہ وادی تاریخی مقامات اور بلند ترین پہاڑوں کی وجہ سے مشہور ہے۔
دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی k2 بھی اس ڈسٹرکٹ میں واقع ہے اور دنیا میں 8000 اونچاٸی سے اوپر والی 5 پہاڑ بھی اس خطہ میں موجود ہیں_یہ ڈسٹرکٹ سکردو سے 30 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے
شگر کے سیاحتی مقامات
#شگر فوڑٹ_
# دنیا کی بلند ترین اور سرد ریگستان سرفہ رنگا
#کےٹو پہاڑ_k2
#ہشوپی باغ
#خانقاہ معلیٰ 600 سال پرانی مسجد ہیں_
#وادی ارندو
#کنکورڈیا
# وسط قراقرم کے بلند ترین پہاڑ گشہ بروم، براڈ پیک، ٹرنگو ٹاور وغیرہ

4: ضلع کھرمنک
آبشاروں اور صاف و شفاف ندی نالوں کی سرزمین۔
سیاحتی مقامات
#منٹھوکھا واٹر فال
#خموش آبشار
# وادی شیلا
# غندوس لیک
# کارگل بارڈر

5: استور
ضلع استور انتطامی طور پر دیامر ڈویژن میں واقع ہے لیکن استور تک رسائی سکردو سے ہوتا ہے خصوصا جو سیاح بذریعہ جہاز سکردو آتے ہیں ان کے لئیے استور تک رسائی سکردو دیوسائی سے ہوتا ہے ۔ وادی استور کے سیاحتی مقامات درج ذیل ہیں۔
# روپال فیس ننگا پربت
# راما میڈوز
# پرشنگ
# منی مرگ
# ڈومیل جھیل
# راتو
# شونٹر
اس کے علاوہ بے شمار سیاحتی مقامات موجود ہیں جہاں تک عام سیاحوں کی رسائی ممکن نہیں ہے۔

copied Explore Pakistan

Quetta Sarai Hotel at maqpon xcar (Room) you can book the rooms at any time,03466666112
20/07/2024

Quetta Sarai Hotel at maqpon xcar (Room) you can book the rooms at any time,03466666112

12/06/2024

Our Respected Guest from Lahore, Ali bhai's feedback about Quetta Sarai after staying at Quetta Sarai.

Enjoy delicious foods at Quetta Sarai Hotel and Restaurant Skardu!Comfortable rooms, delicious food, and stunning views....
04/06/2024

Enjoy delicious foods at Quetta Sarai Hotel and Restaurant Skardu!

Comfortable rooms, delicious food, and stunning views. Your perfect getaway awaits!

02/06/2024

Renowned religious & political figure of Baltistan, respected Agha Ali Sahib giving his views about Quetta Sarai Hotel & Restaurant.

Quetta Sarai offers a delicious dining and a comfortable stays in Skardu Gilgit Baltistan.

31/05/2024

کوئٹہ سرائے ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ مقپون سر سکردو کے افتتاحی موقع پر شاعر بلتستان جناب احسان علی دانش صاحب اظہار خیال کرتے ہوئے۔
بہت شکریہ احسان علی دانش صاحب آپکے تشریف آواری کا۔

31/05/2024

کوئٹہ سرائے کے انتظامیہ، محترم جناب آغا علی صاحب کا بہت شکرگزار ہیں کہ آپ کوئٹہ سرائے ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ کے افتتاحی تقریب میں شریک فرمایا اور اپنے نیک ہاتھوں سے فیتہ کاٹا۔

Exciting news! Quetta Sarai Hotel & Restaurant in Skardu, Baltistan is now open!Our grand opening ceremony was honored b...
31/05/2024

Exciting news! Quetta Sarai Hotel & Restaurant in Skardu, Baltistan is now open!

Our grand opening ceremony was honored by the presence of esteemed religious and political leader Agha Ali Sab, who graced us with their blessings and good wishes.

Thank you to everyone who joined us on this momentous occasion. We look forward to serving you and making your time in Skardu truly special by a comfortable stays and delicious dining 🍽

Address

Near Maqpon Xar
Skardu
16100

Telephone

+923466666112

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quetta Sarai - Hotel & Restaurant posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category