20/05/2026
پچیس مئی کے بعد غیر ملکی سیاحوں کی آمد زور و شور سے شروع ہونے جا رہی ہے۔ ریکارڈ کے مطابق بڑی تعداد میں فارن ٹورسٹس اسکردو اور گلگت بلتستان کا رخ کر رہے ہیں، جو یقیناً ہمارے ٹورازم سیکٹر اور تمام ہوٹل مالکان کے لیے ایک بہترین موقع ہے۔
میری تمام ہوٹل مالکان سے گزارش ہے کہ جن کے ہوٹلز ابھی تک نیٹا ایس او پیز کے مطابق تیار نہیں ہیں، وہ فوری طور پر اپنی تیاری مکمل کریں تاکہ غیر ملکی سیاحوں کو بہترین اور قانونی طریقے سے رہائش فراہم کی جا سکے۔
جن افراد نے پہلے نیٹا ایس او پیز مکمل نہیں کی تھیں لیکن اب تمام تقاضے پورے کر لیے ہیں، اگر ان کا نام موجودہ لسٹ میں شامل نہیں ہے تو وہ کائنڈلی مجھے ان باکس کریں۔ میں آپ کی تفصیلات ایس پی آفس تک پہنچا کر آپ کو نیٹا ایکٹ میں شامل کروانے کی مکمل کوشش کروں گا۔
واضح رہے کہ اگر کسی ہوٹل نے نیٹا ایس او پیز مکمل کیے بغیر غیر ملکی سیاحوں کو رہائش دی تو اس کے خلاف ایف آئی آر اور دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ اس لیے تمام ہوٹل مالکان سے درخواست ہے کہ نیٹا ایس او پیز کو سنجیدگی سے مکمل کریں۔
اگر کسی کو مزید معلومات، رہنمائی یا معاونت درکار ہو تو بلا جھجھک کسی بھی وقت کال یا میسج کر سکتے ہیں۔
انفارمیشن سیکریٹری
بلتستان ہوٹل ایسوسی ایشن
اوکاشا اعوان