The Melaesh Park, Hotel and Restaurant

The Melaesh Park, Hotel and Restaurant Winter season is on full bloom now live trout fish available for hunting and cooking.

22/02/2026
16/02/2026
14/02/2026
23/08/2022

Chugail ❤
Unexplored area of Bahrain Swat
چوگیل
سوات تحصیل بحرین کا گمنام لیکن قدرتی حسن سے مالا مال علاقہ
ویڈیو: Mujahid Torwali

کاک سر ❤کاک سر دراصل کمراٹ سے چترال سر لاسپور جاتے ہوئے تھالو پاس کے راستے میں آنے والے ایک  ہہت بڑی جھیل کا نام ہے۔ کمر...
22/08/2022

کاک سر ❤
کاک سر دراصل کمراٹ سے چترال سر لاسپور جاتے ہوئے تھالو پاس کے راستے میں آنے والے ایک ہہت بڑی جھیل کا نام ہے۔ کمراٹ کے بلند و بالا برفپوش پہاڑوں میں واقع اس جھیل کے بارے میں بزرگ کہتے ہیں کہ یہ اتنی بڑی جھیل ہے کہ چترال جاتے ہوئے آدھ دن جھیل کے کنارے سفر کرنا پڑتا ہے۔ تھالو پاس کوہستان دیر کے علاقے کمراٹ کو چترال کے علاقے سر لاسپور سے ملانے والے صدیوں قدیم پہاڑی راستے کا نام ہے۔ بزرگوں کے مطابق ماضی میں جب بھی دونوں طرف آباد داردی اقوام پر کوئی مشکل وقت آیا ہے تو اس پاس کے ذریعے مقامی لوگوں نے ایک دوسرے کے ہاں پناہ لی ہیں۔ مقامی سفید ریشوں کے مطابق 1804 میں دیر خاص کھونے کے بعد دیر کوہستان میں آباد داردی قبائل کا آس پاس موجود دوسرے داردی اقوام کے ساتھ انہیں پہاڑی راستوں کے ذریعے رابطہ ہوتا تھا۔ باڈگوئی پاس، بٹلو پاس اور دارال چومر پاس وغیرہ سوات جانے کے لئے استعمال ہوتے تھے جبکہ تھالو پاس، کاشکین پاس اور گوو پاس چترال جانے کے لئے مستعمل تھے۔ تھالو پاس، کاشکین پاس کمراٹ ویلی میں واقع ہے جبکہ گوو پاس ڈوگدرہ کے علاقوں کو چترال سے ملاتا ہے۔
تھالو پاس سے چترال جانے کے لیے سب سے پہلے کمراٹ آنا ہوگا۔ کمراٹ ویلی کے علاقے دو جنگا تک فور بائی فور گاڑی آرام سے آ سکتی ہے۔ دو جنگا سے آگے آخری چراگاہ شازور بانال تک چار سے پانچ گھنٹوں کا پیدل ٹریک ہے۔ شازور بانال تک راستے میں کئی خوبصورت اور دلنشیں علاقے جیسے ایز گلو بانال، چھاروٹ بانال اور گھورشئی بانال وغیرہ آتے ہیں۔ یہ کمراٹ کا گمنام لیکن قدرتی حسن سے مالامال علاقہ ہے۔ شازور بانال سے آگے ڈھائی دو گھنٹوں کے بعد شازور جھیل آتا ہے۔ جھیل سے تقریبا دو گھنٹوں کے سخت چھڑائی کے بعد تھالو پاس آتا ہے۔ یہاں سے آگے چترال جاتے ہوئے راستے میں تین بڑے جھیلیں اور ایک بڑا گلیشئر آتا ہے ۔ جہاں تک مجھے معلوم ہے پہلی جھیل کا نام تھالو سر، دوسری کا نام کول سر اور تیسری کا نام زیگی چھٹ ہے جبکہ گلیشئر کا نام تھالو گلیشئر ہے۔ ان تین جھیلوں اور گلیشئر کو کراس کرنے کے بعد کاک سر آتا ہے۔ دو کلومیٹر تک لمبی اس جھیل کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ہندوکش اس حصے کی سب سے بڑی جھیل ہے۔ کمراٹ کے علاقے دوجنگا سے کاک سر تک تقریبا 13 سے پندرہ گھنٹوں کا پیدل راستہ ہے۔ شازور جھیل تک عام ہموار راستہ ہے جس میں چھڑائی، اترائی بہت کم ہے البتہ شازور جھیل سے آگے کاک سر تک راستہ پتھریلا اور سخت ہے۔ کاک سے آگے پھر چترال کے علاقے شروع ہوتے ہیں۔ راستے میں چترال کی مشہور جھیل بشقار گول جھیل سے ہوتے ہوئے آپ چترال کے علاقے سر لاسپور پہنچ سکتے ہیں۔ مقامی بزرگوں کے مطابق کمراٹ دو جنگا سے سر لاسپور چترال تک تقریبا تین سے چار دن لگتے ہیں۔ راستے میں مقامی چرواہوں کےعلاوہ کوئی انسانی آبادی نہیں ہے۔ لہذا ٹریک پر نکلنے سے پہلے مقامی گائڈ، کھانے پینے کے چیزیں، رات گزارنے کے لیے کیمپ اور موسم کے بارے میں جاننا ضروری ہے۔
Kaak Sar ❤
Unexplored Lake of Dir Kohistan
Credit: Mohsin Ali Sagar
گمنام کوہستانی۔

24/07/2022

ملکہ حسن۔

پاکستان کے پسماندہ اور دورافتادہ علاقے دیر کوہستان میں واقع وادی کمراٹ کو اس کے قدرری حسن کے بدولت ملکہ حسن بھی کہا جاتا ہے۔ قدرتی حسن سے مالامال اس وادی میں لا تعداد جھیلیں ، بلندی سے گرتے ابشاریں، ابلتے ٹھنڈے پانی کے چشمے، سرسبز گھاس کے وسیع میدان اور بہت سی چراگاہیں ہیں ۔اس کے گھنے جنگلات بے شمار جنگلی حیات کا مسکن ہے ـ تھل کے مقام پر قدیم تاریخی مسجد داردیک فن تعمیر کا شاہکار جامع مسجد دارالسلام سیاحوں کا پسندیدہ مقام ہے۔ برف پوش پہاڑوں کے درمیان واقع اس خوبصورت اور پر امن وادی میں کئی بہترین ہوٹلز موجود ہے، جہاں سیاح حضرات آرام سے رہ کر قدرت کے اس حسین شاہکار کو جی بھر کر دیکھ سکتے ہے۔
یہاں تک پہنچنے کے لئے عموما دو راستے استعمال ہوتے ہیں۔ ایک راستہ سوات بحرین سے ہوتا ہوا کالام اور پھر آگے اتروڑ باڈگوئی پاس سے آتا ہے۔ باڈگوئی پاس والا راستہ ایک پہاڑی راستہ ہے جس پر صرف فور بائی فور گاڑی آسکتی ہے۔ اس راستے پر آنے والے سیاح دوست نہ صرف کمراٹ کی سیر کر سکتے ہیں بلکہ کمراٹ کے ساتھ ساتھ مدین، بحرین، کالام اور اتروڑ سمیت جادوئی وادی باڈگوئی کو بھی جی بھر کر دیکھ سکتے ہیں۔ وادی کمراٹ تک پہنچنے کے لئے دوسرا راستہ دیر کے طرف سے آتا ہے۔ سوات موٹروے پر چکدرہ تک آنا ہوگا۔ چکدرہ میں سوات موٹروے کو چھوڑ کر دیر کے طرف آنا ہوگا۔ راستے میں تیمرگرہ سمیت چھوٹے بڑے کئی شہر آئیں گے لیکن آپ نے دیر بالا پہنچنا ہوگا۔ دیر خاص ( شہر ) سے پانچ چھ کلومیٹر پہلے ایک مقام آتا ہے جسے چکیاتن کہا جاتا ہے۔ چکیاتن کے مقام پر ایک چیک پوسٹ ہے جہاں ایف سی اور سکاؤٹ کے جواب ڈیوٹی دیتے ہیں۔ اسی چیک پوسٹ کے قریب سیدھے ہاتھ پر ایک گیٹ بنا ہوا ہے جس کے اوپر باب کمراٹ لکھا ہوا ہے۔ اسی باب کمراٹ سے گذر کر آپ نے شرینگل تک آنا ہوگا۔ شرینگل سے آگے راجکوٹ، جار، بریکوٹ اور کلکوٹ کے گاوں دیہات آئیں گے۔ اسی راستے پر آکر آگے تھل گاوں آتا ہے جو کوہستان دیر کا آخری گاوں ہے۔ تھل سے آگے کمراٹ ویلی کے علاقے شروع ہوتے ہیں۔
چکدرہ سے راجکوٹ تک ایک بہترین روڈ بنا ہوا ہے۔ راجکوٹ سے آگے تھل تک آدھا کچا آدھا پکا روڈ بنا ہوا ہے جس پر آپ کی کار وغیرہ آرام سے آسکتی ہے۔ تھل سے آگے کمراٹ تک جیب ٹریک ہے جو آپ کو تھل بازار سے بآسانی مل جائیگی۔ تھل میں ضروریات زندگی کی تمام اشیاء ملتی ہے اس لئے اپنے ساتھ گرم کپڑے، جوتے اور ٹیلی نار، وارد جاز کے سم کے علاوہ کچھ اور لانے کی ضرورت نہیں ہے۔ علاقہ انتہائی پر امن اور پر سکون علاقہ ہے اس لئے رات کو بھی سفر کیا جا سکتا ہے۔ مقامی لوگ مہذب اور پر امن لوگ ہیں جو داردی گاوری زبان بولتے ہیں لیکن پشتو اور اردو بھی بخوبی بول سکتے ہیں۔ آپ اپنے فیملی کے ساتھ بے فکر ہو کر اسکتے ہیں۔ کسی پر بھی کہیں آنے جانے پر پابندی نہیں ہے۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں کسی بھی مقامی گھر پر دستک دیجئے آپ کو وہاں سے بھر پور مدد ملی گی۔

گمنام کوہستانی۔

When the heat beats you go to the mountains ⛰. Recently we (Team IBT ) went into the wilderness and spent few days in sh...
20/07/2022

When the heat beats you go to the mountains ⛰. Recently we (Team IBT ) went into the wilderness and spent few days in sheer wilderness away from the so called civilised world. Hope you'd enjoy the pics.
Clicks: Aftab Ahmad Angel

Address

Kedam
Bahrain
19010

Telephone

03138855592

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Melaesh Park, Hotel and Restaurant posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share