Muhafiz Bait ul Atfal

Muhafiz Bait ul Atfal Muhafiz Bait ul Atfal Hostel is providing free Shelter, Food & Education facility to Orphan and Vulnerable Children of District Chitral.

09/03/2026

Thanks a lot Qazi Junaid for such a nice and joyful Iftar dinner for the little and innocent angels of Muhafiz Baitulatfal chitral. May Allah Almighty give you the best reward for this virtue and piousness.
Huzaifa Khaleeq
قاضی ولی الرحمن انصاری
Zia Aljouhari

رمضان المبارک کی رحمتیں اور برکتیں جہاں ہر سو بکھری ہوئی ہیں، وہیں انسانیت کی خدمت اور یتیم بچوں کے سر پر دستِ شفقت رکھن...
09/03/2026

رمضان المبارک کی رحمتیں اور برکتیں جہاں ہر سو بکھری ہوئی ہیں، وہیں انسانیت کی خدمت اور یتیم بچوں کے سر پر دستِ شفقت رکھنا اس ماہِ مقدس کی روح کو مزید جلا بخشتا ہے۔ گزشتہ روز چترال کے ایک خوبصورت مقام "کائے کیفے" کے روف ٹاپ پر ایک ایسی ہی پُروقار اور یادگار افطار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں آسمان کی وسعتوں تلے دسترخوان بچھا اور خوشیوں کے رنگ بکھرے۔
یہ خوبصورت شام "ہمدرد فاؤنڈیشن" کی جانب سے "محافظ بیت الاطفال" کے زیرِ کفالت یتیم بچوں کے اعزاز میں سجائی گئی تھی۔ ہمدرد فاؤنڈیشن کے بانی اور معروف کاروباری شخصیت قاضی جنید احمد صاحب، جو چترال میں فروزن چکن کے حوالے سے ایک نمایاں پہچان رکھتے ہیں، انہوں نے نہ صرف اس پُرتکلف افطار کا اہتمام کیا بلکہ خود ان معصوم بچوں کے درمیان موجود رہ کر ان کی میزبانی کی۔ کائے کیفے کی شاندار چھت پر دسترخوان کی رونق اور وہاں کے لذیذ کھانوں نے بچوں کے چہروں پر جو مسکراہٹیں بکھیریں، وہ دیکھ کر دل کو سکون ملا۔
تقریب کا سب سے یادگار لمحہ وہ تھا جب کھانے کے بعد قاضی جنید احمد صاحب نے تمام طلباء کو چترالی ٹوپیاں ہدیہ کے طور پر پیش کیں۔ ان روایتی ٹوپیوں کے تحفے نے بچوں کی خوشی کو چار چاند لگا دیے اور انہیں یہ احساس دلایا کہ معاشرہ انہیں بھولا نہیں ہے۔ اس موقع پر "محافظ بیت الاطفال" کے منتظم مفتی ضیاء اللہ صاحب اور ان کی ٹیم نے بھی خصوصی شرکت کی اور ہمدرد فاؤنڈیشن کے اس ایثار اور ہمدردی کے جذبے کو بھرپور الفاظ میں سراہا۔
ہم محافظ بیت الاطفال کی پوری ٹیم کی جانب سے قاضی جنید احمد صاحب اور ان کے ادارے کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ان بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور ان کے لیے ایک ایسی شام ترتیب دی جو ان کے حافظے میں مدتوں محفوظ رہے گی۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس خلوص کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور ہمیں اسی طرح مل جل کر یتیموں کی کفالت اور خدمت کی توفیق دے۔ آمین

الحمد لله...محافظ بیت الاطفال کا اعزاز۔ محافظ بیت الاطفال چترال کے ہمارے ہونہار طالب علم فریداللہ  نے الخدمت فاونڈیش سکو...
14/11/2024

الحمد لله...محافظ بیت الاطفال کا اعزاز۔

محافظ بیت الاطفال چترال کے ہمارے ہونہار طالب علم فریداللہ نے الخدمت فاونڈیش سکول قتیبہ کیمپس میں نہ صرف اپنی کلاس میں فرسٹ پوزیشن حاصل کی بلکہ اس سال سٹوڈنٹ آف دی ایئر قرار پا کر بی بی نور سکالر شب پروگرام کے تحت بیس ہزار روپے کے نقد انعام کے ساتھ ساتھ اعزازی شیلڈ سے بھی نوازے گئے۔ ہم اپنے اس بچے کو شاباش دیتے ہیں۔ اور مزید کامیابیوں کے لئے اللہ کر حضور دست بدعابھی ہیں۔
یاد رہے کہ طالب علم کا تعلق دور افتادہ اور پسماندہ علاقہ بریر سے ہے۔ والد کا سایہ سر سے اٹھنے ،تعلیمی اور دوسری بنیادی ضروریات زندگی کے فقدان کی بناء پر محافظ بیت الاطفال چترال ہاسٹل میں مقیم ہیں اور سن 2018 سے اپنا تعلیمی سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس وقت الخدمت فاونڈیشن سکول قتیبہ کیمپس چترال میں کلاس 9th کے طالب علم ہیں ۔
اس موقع پر ہم سکول کے پرنسپل جناب قاضی اخلاق احمد صاحب اور ان کی ٹیم کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ الخدمت سکول دنین کیمپس میں تعلیمی ترقی کا شاندار سفر جاری ہے ۔

خواب سے تعبیر تک۔۔۔۔۔۔2017  تا 2024 ( محافظ بیت الاطفال چترال کا ایک اور اعزاز )آج ہمارے لئیے خوشی اور اعزاز کا دن ہے کہ...
03/10/2024

خواب سے تعبیر تک۔۔۔۔۔۔2017 تا 2024
( محافظ بیت الاطفال چترال کا ایک اور اعزاز )

آج ہمارے لئیے خوشی اور اعزاز کا دن ہے کہ محافظ بیت الاطفال چترال کے ہونہار شاہین حفظ قرآن کی سعادت سے سرفراز ہوئے۔ حافظ سجاد الرحمن کے اعزاز میں آج ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں بحیثیتِ مہمان خصوصی مولانا فیاض الدین چترالی صاحب ـ استاذ الحدیث جامعہ اشرفیہ لاہور ـ شریک ہوئے۔ چترال کے ممتاز علمائے کرام ، مولانا خلیق الزمان خطیب شاہی مسجد چترال، صدر دارالعلوم چترال مولانا حبیب اللہ صاحب و مہتمم جامعہ اسلامیہ ریحانکوٹ چترال اور محافظ بیت الاطفال کے بچوں سمیت دارلعلوم چترال کے سینکڑوں طلبہ بھی شریک ہوئے۔مہمان خصوصی نے حافظ سجاد الرحمن سے آخری سبق سننے کےبعد مختصر اور پر مغزخطاب فرمایا۔ اور اپکی دعا سے یہ پروقار مجلس اختتام پذیر ہوا۔

حافظ سجاد الرحمن کا تعلق اپر چترال تریچ سے ہے۔ خدا کو یہ منظور منظور تھا کہ حافظ سجاد الرحمن کے سر سے والد کا سایہ اٹھ گیا اور حافظ سجاد الرحمن زمانے کے بے رحم موجوں کے نظر ہوئے۔ لیکن یہ سجاد الرحمن تھے جو حفاظت قرآن کیلئے منتخب تھے اور اللہ تعالیٰ نے خصوصی نگہداشت کا انتظام کیا۔ چترال کے نوجوان علمائے کرام کے قائم کردہ ادارہ محافظ بیت الاطفال نے آپ کے کفالت کی ذمہ داری اٹھائی۔ اور سجاد الرحمن گزشتہ 8 سالوں سے ادارہ ہذا کے ہاسٹل میں مقیم ہیں۔ تعلیمی ضروریات کی فراہمی کے علاؤہ سجاد الرحمن کیلئے ادارہ نے گھر بھی تعمیر کیا۔مذکورہ ادارہ نے نہ صرف آپ کو عصری تعلیم سے روشناس کیا بلکہ دینی تعلیم کا یوں انتظام کیا کہ حافظ سجاد الرحمن ایک طرف حفظ قرآن کی سعادت حاصل کرتے ہیں تو دوسری طرف گورنمنٹ کالج چترال میں Fsc. کے طالب علم ہیں۔
حافظ سجاد کی کامیابی کا یہ سہرا ہر اس شخص کے سر ہے جو اس ادارہ کے کسی بھی حوالہ سے معاون رہے۔ منتظمین ،معاونین سے لیکر بہی خواہان و خیرخواہان نے مل کر اس نو خیز کلی کی نگہداشت کی۔ معاشرے پر نظر دوڑائیں تو ہمارے پاس کتنے ہی ایسے سجاد الرحمن موجود ہیں جو ضروریات می عدم دستیابی اور سرپرستی کے فقدان کی بناء پر تعلیم کے اس دور میں زیور تعلیم سے بے بہرہ ہیں۔
آئیے! ہمارا دست بازو بنیئے۔۔۔۔۔ تاکہ بے سہارا اور بے بس بچوں کو خودار اور مفید شہری بنانے کا یہ سفر جاری رہے۔کیا معلوم کسی ایک ننھے فرشتے کے منہ کے ایک نوالے اور اس کے ہاتھ میں تھامے ایک قلم میں ہماری دارین کی کامیابی کا راز مضمر ہو۔

ابتسام ادیب | 3 اکتوبر 2024 | چترال

15/04/2023

*29 اور 30 رمضان المبارک
کی شب ‏عید کا چاند ڈھونڈنے سے پہلے اپنے محلے میں وہ گھر ڈھونڈیں. جہاں شاید آپ کی مدد کے بغیر عید کی خوشیاں داخل نہ ہو سکتی ہوں.

01/03/2023
17/09/2022

Meaningful message if we reflect
ایک عابد نے خدا کی زیارت (دیدار و ملاقات) کے لیے 40 دن کا چلہ کیا۔ دن کو روزہ رکھتا اور رات کو قیام کرتا تھا۔ اعتکاف کی وجہ سے خدا کی مخلوق سے یکسر کٹا ہوا تھا اور اس کا سارا وقت آہ و زاری اور راز و نیاز میں گذرتا تھا۔

36 ویں رات اس عابد نے ایک آواز سنی :
شام کو تانبے کے بازار میں فلاں تانبہ ساز کی دکان پر جاؤ اور اپنی مراد پالو- عابد وقت مقررہ سے پہلے پہنچ گیا اور مارکیٹ کی گلیوں میں تانبہ ساز کی اس دوکان کو ڈھونڈنے لگا وہ کہتا ہے:

"میں نے ایک بوڑھی عورت کو دیکھا جو تانبے کی دیگچی پکڑے ہوئے تھی اور اسے ہر تانبہ ساز کو دکھا رہی تھی۔"

‏اسے وہ بیچنا چاہتی تھی, وہ جس تانبہ ساز کو دیگچی دکھاتی وہ اسے تول کر کہتا 4 ریال ملیں گے- بڑھیا کہتی 6 ریال میں بیچوں گی- کوئی تانبہ ساز اسے 4 ریال سے زیادہ دینے کو تیار نہ تھا-

آخر کار وہ بڑھیا ایک تانبہ ساز کے پاس پہنچی تانبہ ساز اپنے کام میں مصروف تھا-

‏بڑھیا نے کہا: میں یہ برتن بیچنے کے لیے لائی ہوں اور اسے 6 ریال میں بیچوں گی, کیا آپ 6 ریال دیں گے؟
تانبہ ساز نے پوچھا صرف 6 ریال میں کیوں؟ بڑھیا نے دل کی بات بتاتے ہوئے کہا: میرا بیٹا بیمار ہے، حکیم نے اس کے لیے نسخہ لکھا ہے جس کی قیمت 6 ریال ہے۔

‏تانبہ ساز نے دیگچی لے کر کہا: ماں یہ دیگچی بہت عمدہ اور قیمتی ہے۔ اگر آپ بیچنا ہی چاہتی ہیں تو میں اسے 30 ریال میں خریدوں گا!!

بوڑھی عورت نے کہا: کیا تم میرا مذاق اڑا رہے ہو؟!!! "کہا ہرگز نہیں،"میں واقعی 30 ریال دوں گا- یہ کہہ کر اس نے برتن لیا اور بوڑھی عورت کے ہاتھ میں 30 ریال رکھ دیئے !!! بوڑھی عورت بہت حیران ہوئی اور دعا دیتی جلدی سے اپنے گھر کی طرف چل پڑی۔

عابد کہتا ہے میں یہ سارا ماجرہ دیکھ رہا تھا جب وہ بڑھیا چلی گئی تو میں نے تانبے کی دکان والے سے کہا:
چچا، لگتا ہے آپ کو کاروبار نہیں آتا ؟!! بازار میں کم و بیش سبھی تانبے والے اس دیگچی کو تولتے تھے اور 4 ریال سے زیادہ کسی نے اس کی قیمت نہیں لگائی۔ اور آپ نے 30 ریال میں اسے خریدا ھے...

بوڑھے تانبہ ساز نے کہا:
میں نے برتن نہیں خریدا، میں نے اس کے بچے کا نسخہ خریدنے کے لیے اسے پیسے دئیے ہیں, میں نے ایک ہفتے تک اس کے بیمار بچے کی دیکھ بھال کے لئے پیسے دئیے ہیں، میں نے اسے اس لئے یہ قیمت دی کہ گھر کا باقی سامان بیچنے کی نوبت نہ آئے۔

عابد کہتا ہے میں سوچتا اور اس کو دیکھتا رہ گیا... اتنے میں غیبی آواز آئی:
‏"صرف چلہ کشی سے کوئی میری زیارت کا شرف حاصل نہیں کر سکتا، بلکہ ساتھ ساتھ میری مخلوق کی خدمت بھی کرو۔ گرنے والے کو تھامو اور غریب کا ہاتھ پکڑو میں خود تمہارے پاس چل کر آؤں گا۔"

(حکایت شیخ سعدی سے ماخوذ)
Copied

Bait ul Atfal wants to shake hands with you all in this virtue & piouness.
13/07/2022

Bait ul Atfal wants to shake hands with you all in this virtue & piouness.

رمضان المبارک کے مقدس لمحوں میں ان ننھے منھے بچوں کو بھی اپنی ترجیحات میں شامل فرمائیں. جزاکم اللہ
05/04/2022

رمضان المبارک کے مقدس لمحوں میں ان ننھے منھے بچوں کو بھی اپنی ترجیحات میں شامل فرمائیں. جزاکم اللہ

Address

Chitral

Telephone

92943414191

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhafiz Bait ul Atfal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Muhafiz Bait ul Atfal:

Share