27/08/2025
اسلام آباد: چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایات پر سی ڈی اے کے ممبر فنانس طاہر نعیم نے سہہ روزہ بین الاقوامی چائنیز ماہرین کی ٹیم، بلیو اسکائی ریسکیو انٹرنیشنل کے تعاون سے اسلام آباد کے گرینڈ ریجنسی ہوٹل میں سوئفٹ واٹر ریسکیو تربیتی پروگرام کا بطور مہمان خصوصی افتتاح کیا۔ تقریب میں ایمرجنسی و ڈیزاسٹر مینجمنٹ، فائر بریگیڈ سمیت ریسکیو 1122 کے سنئیر افسران و عملے نے شرکت کی۔