Hotel & Guest House Islamabad

Hotel & Guest House Islamabad We have in Islamabad hotels & guest houses

25/03/2026

میرے اکاؤنٹ میں سیدنا عمرؓ کا نام سن کر خوش ہونے والو اللّٰہ جنت میں سیدنا عمرؓ کا ساتھ دے

17/03/2026

Engr Mudassar Mukhtar Pawar AliExpress Sardar Sultan Hameed

غزوہ احد ___ایک تقابلی جائزہ 🏇اسلامی لشکر کی تعداد: تقریبا 700کفار مکہ کی تعداد: 3000----------🐎کفار کے پاس گھوڑے:تقریبا...
16/03/2026

غزوہ احد ___ایک تقابلی جائزہ
🏇
اسلامی لشکر کی تعداد: تقریبا 700
کفار مکہ کی تعداد: 3000
----------
🐎
کفار کے پاس گھوڑے:تقریبا 200
مسلمانوں کے پاس گھوڑے: 2 یا 3
----------
🐪
کفار مکہ کے پاس اونٹ : 3000
مسلمانوں کے پاس اونٹ : تقریبا 70
----------
🏹
کفار کے پاس ہتھیار: کثیر تلواریں، نیزے ، تیرانداز، مکمل جنگی سازوں و سامان
مسلمانوں کے پاس ہتھیار: تلواریں، نیزے اور 50 تیز انداز
----------
کفار کے مقتولین:تقریبا 38-40
شہداء اسلام: 70
----------
📅
بتاريخ: 7 شوال 3 ہجری
----------
📍
بمقام: مدینہ کے شمال میں جبل احد کے دامن میں

اس دروازے سے آگے ایسی ہستی کا گھر مبارک ہے جس کے بارے میں کائنات کا مالک قرآن میں ارشاد فرماتا ہے۔ إِنَّ اللَّـهَ وَمَلَ...
16/03/2026

اس دروازے سے آگے ایسی ہستی کا گھر مبارک ہے جس کے بارے میں کائنات کا مالک قرآن میں ارشاد فرماتا ہے۔

إِنَّ اللَّـهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ ۚ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا
’’اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے اس نبی پر رحمت بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو! تم (بھی) ان پر درود بھیجو اور خوب سلام (بھی) بھیجتے رہا کرو۔‘‘(الاحزاب: 56)

وَ مَاۤ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِیْنَ(۱۰۷) (الانبیاء:107)
اور ہم نے تمہیں تمام جہانوں کے لیے رحمت ہی بنا کر بھیجا۔

اِنَّاۤ اَعْطَیْنٰكَ الْكَوْثَرَؕ(۱) (الکوثر: 1)
محبوب! بےشک ہم نے تمہیں بےشمار خوبیاں عطا فرمائیں۔

لَقَدْ جَآءَكُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ عَزِیْزٌ عَلَیْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِیْصٌ عَلَیْكُمْ بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ(۱۲۸) (التوبۃ: 128)
بے شک تمہارے پاس تم میں سے وہ عظیم رسول تشریف لائے جن پر تمہارا مشقت میں پڑنا بہت بھاری گزرتا ہے،وہ تمہاری بھلائی کے نہایت چاہنے والے، مسلمانوں پر بہت مہربان، رحمت فرمانے والے ہیں۔

فَبِمَا رَحْمَةٍ مِّنَ اللّهِ لِنْتَ لَهُمْ وَلَوْ كُنتَ فَظًّا غَلِيظَ الْقَلْبِ لاَنفَضُّواْ مِنْ حَوْلِكَ فَاعْفُ عَنْهُمْ وَاسْتَغْفِرْ لَهُمْ وَشَاوِرْهُمْ فِي الْأَمْرِ فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللّهِ إِنَّ اللّهَ يُحِبُّ الْمُتَوَكِّلِينَo
(اے حبیبِ والا صفات!) پس اللہ کی کیسی رحمت ہے کہ آپ ان کے لئے نرم طبع ہیں، اور اگر آپ تُندخُو (اور) سخت دل ہوتے تو لوگ آپ کے گرد سے چھٹ کر بھاگ جاتے، سو آپ ان سے درگزر فرمایا کریں اور ان کے لئے بخشش مانگا کریں اور (اہم) کاموں میں ان سے مشورہ کیا کریں، پھر جب آپ پختہ ارادہ کر لیں تو اللہ پر بھروسہ کیا کریں، بیشک اللہ توکّل والوں سے محبت کرتا ہے

لَقَدْ مَنَّ اللّهُ عَلَى الْمُؤمِنِينَ إِذْ بَعَثَ فِيهِمْ رَسُولاً مِّنْ أَنفُسِهِمْ يَتْلُواْ عَلَيْهِمْ آيَاتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَإِن كَانُواْ مِن قَبْلُ لَفِي ضَلَالٍ مُّبِينٍo

بیشک اللہ نے مسلمانوں پر بڑا احسان فرمایا کہ ان میں انہی میں سے (عظمت والا) رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھیجا جو ان پر اس کی آیتیں پڑھتا اور انہیں پاک کرتا ہے اور انہیں کتاب و حکمت کی تعلیم دیتا ہے، اگرچہ وہ لوگ اس سے پہلے کھلی گمراہی میں تھے

یہ وہ عظیم گھر ہے جہاں دلوں کو سکون ملتا ہے
گناہ گاروں کو بخش ملتی ۔
جو بھی ایک بار یہاں سے گزر گیا اس پوری زندگی یہی خواہش ہوتی ہے کہ دوبارہ کب یہاں سے گزروں گا دنیا کا کوئی منظر اسے اپنی طرف متاثر نہیں کرتا

جب اللہ اپنے پیارے رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اتنی شانیں بیان فرما رہا ہے تو میں کیوں نہ ان پر درود وسلام پیش کیا کروں ۔
لاکھوں کروڑوں درود وسلام میرے پیارے محمد صل اللہ علیہ وآلہ وصحبہ وسلم پر ❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️

10/03/2026
رسول اللہ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے کہ ہر امت کا ایک فرعون ہے اور میری امت کا فرعون ابو جہل ہے دو بچوں کو...
08/03/2026

رسول اللہ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے کہ ہر امت کا ایک فرعون ہے اور میری امت کا فرعون ابو جہل ہے

دو بچوں کو جب پتہ چلا کہ یہ سرور کائنات کو نعوذ باللہ گالیاں دیتا ہے تو غزوہ بدر میں انہوں نے اسے تلاش کر کے قتل کیا ۔

حضرت عبدالرحمٰن ابن عوف کہتے ہیں کہ غزوہ بدر کے دن میں ( دشمن کی مقابل) صف میں کھڑا تھا، جب میں نے دائیں بائیں نظر ڈالی تو کیا دیکھتا ہوں کہ میں دو انصار لڑکوں کے درمیان کھڑا ہوں، جو بالکل نوعمر تھے، مجھے یہ تمنّا ہوئی کہ کاش (اس وقت) میں ان دونوں سے زیادہ طاقتور اور تجربہ کار دو آدمیوں کے درمیان کھڑا ہوتا (یعنی) میں نے دونوں نوعمروں کو حوصلہ اور شجاعت کے اعتبار سے بےوقعت جانا اور یہ خیال کیا کہ چونکہ یہ نوعمر اور نا آزمودہ کار ہیں، اس لئے ہوسکتا ہے کہ دشمن کے حملہ کی تاب نہ لائیں اور معرکہ کے وقت بھاگ کھڑے ہوں جس سے میری ذات کو بھی بٹہ لگے، میں انہیں خیال میں غلطاں و پیچاں تھا کہ) ( اچانک ان دونوں میں سے ایک نے مجھے ٹہوکا دیا اور کہا کہ چچا جان! کیا آپ ابوجہل کو پہچانتے ہیں، وہ کونسا ہے اور کہاں ہے؟ میں نے کہا کہ ہاں! میں جانتا ہوں، لیکن میرے بھتیجے! تمہیں ابوجہل سے کیا غرض ہے؟ اس نے کہا مجھے معلوم ہوا ہے کہ وہ (لعین ابوجہل) رسول کریم ﷺ کو گالیاں دیا کرتا ہے، اس ذات کی قسم کھا کر کہتا ہوں جس کے قبضہ میں میری جان ہے، اگر میں اس کو دیکھ لوں تو میرا جسم اس کے جسم سے اس وقت تک جدا نہ ہوگا جب تک ہم میں سے کوئی ایک موت کی طرف بڑھنے میں جلدی نہ کرے ( یعنی ابوجہل کے خلاف میرے دل میں اتنی نفرت ہے کہ میں اس کو دیکھتے ہی اس پر جھپٹ پڑوں گا اور اس وقت تک اس سے لڑوں گا جب تک ہم دونوں میں سے جس کی موت پہلے آنی والی ہوگی وہ نہ مرجائے خواہ میں شہید ہوجاؤں، خواہ میں اس کو جہنم رسید کروں )۔ حضرت عبد الرحمٰن کہتے ہیں کہ میں اس نوعمر کی اس بات کو سن کر حیران رہ گیا ( کہ خدایا، ان نوعمروں کے دل میں آنحضرت ﷺ کی کتنی محبت ہے اور ان کے جذبات میں ہمت و حوصلہ اور شجاعت و بہادری کا کیسا محشر بپا ہے) عبدالرحمن کہتے ہیں کہ ( پھر دوسرے لڑکے نے مجھے ٹہوکا دیا اور اس نے بھی وہی الفاظ کہے جو پہلے نے کہے تھے، اس کے بعد میں نے کوئی توقف نہ کیا اور ابوجہل کو دیکھا جو (دشمن کے) لوگوں میں پھر رہا تھا، میں نے (اس کی طرف اشارہ کر کے) ان لڑکوں سے کہا کیا تم اس شخص کو نہیں دیکھ رہے جو (دشمن کے گروہ میں) پھر رہا ہے؟ یہی تمہارا وہ مطلوب ہے جس کے بارے میں تم مجھ سے پوچھ رہے تھے (یعنی اس شخص کو پہچان لو یہی ابوجہل ہے )۔ عبدالرحمن کہتے ہیں کہ (یہ سنتے ہی) وہ دونوں لڑکے اپنی تلوار سنبھال کر فورًا ابوجہل کی طرف لپکے اور اس پر حملہ کردیا۔ یہاں تک کہ اس کو قتل کر ڈالا، پھر دونوں رسول کریم ﷺ کے پاس لوٹ کر آئے اور آپ کو (اس واقعہ سے) آگاہ کیا، آپ ﷺ نے پوچھا کہ تم دونوں میں سے کس نے اس کو قتل کیا ہے؟ ان میں سے ہر ایک نے عرض کیا کہ اس کو میں نے قتل کیا ہے آپ ﷺ نے پوچھا کیا تم دونوں نے اپنی تلواریں پونچھ ڈالی ہیں؟ انہوں نے کہا نہیں چناچہ آپ ﷺ نے ان دونوں کی تلواروں کو دیکھا اور فرمایا کہ تم دونوں ہی نے اس کو قتل کیا ہے نیز رسول کریم ﷺ نے حکم دیا کہ ابوجہل کا سامان معاذ ابن عمرہ ابن جموح کو دیا جائے۔ اور وہ دونوں لڑکے (جنہوں نے ابوجہل کو موت کے گھاٹ اتارا) معاذ ابن عمرو ابن جموح اور معاذ ابن عفراء تھے۔
صل اللہ علیہ وآلہ وصحبہ وبارک وسلم

مکہ مکرمہ کے تاریخی قبرستان جنت المعلیٰ میں رسول اللہ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چچا حضرت ابو طالب علیہ السلام اور  دادا ...
08/03/2026

مکہ مکرمہ کے تاریخی قبرستان جنت المعلیٰ میں رسول اللہ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چچا حضرت ابو طالب علیہ السلام اور دادا حضرت عبد المطلب علیہ السلام کی قبور ۔

یہ قبرستان قریش کا قدیم ترین قبرستان ہے جہاں رسول اللہ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خاندان کے افراد آپ صل
اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب اور آیمہ کرام مدفون ہیں
فہر بن مالک اور قصہ ابن کلاب کی قبور بھی یہی ہیں جن کا لقب قریش تھا ۔
صل اللہ علیہ وآلہ وصحبہ وبارک وسلم ۔

بابِ ملک فہد سے اندر داخل ہوتے ہی مسجد کے کشادہ صحن، سفید سنگِ مرمر کا فرش اور بلند مینار دل کو سکون دیتے ہیں
06/03/2026

بابِ ملک فہد سے اندر داخل ہوتے ہی مسجد کے کشادہ صحن، سفید سنگِ مرمر کا فرش اور بلند مینار دل کو سکون دیتے ہیں

مدینہ منورہ کا ایک روڈ، پہلے اور بعد میں خوب صورت بنانے کیلئے ہمہ وقت خادم الحرمین الشریفین کوشاں ہیں اللہ مزید ترقی و  ...
06/03/2026

مدینہ منورہ کا ایک روڈ، پہلے اور بعد میں
خوب صورت بنانے کیلئے ہمہ وقت خادم الحرمین الشریفین کوشاں ہیں اللہ مزید ترقی و کامیابی عطا فرمائے

‏‎آج تک یہ myth نہیں حل ہو پائی یہ خود کُش حملہ آور ہمیشہ شناختی کارڈ جیب میں لے کر کیوں گھومتا ہے ؟ اور جیکٹ پھٹنے کے ب...
06/02/2026

‏‎آج تک یہ myth نہیں حل ہو پائی یہ خود کُش حملہ آور ہمیشہ شناختی کارڈ جیب میں لے کر کیوں گھومتا ہے ؟ اور جیکٹ پھٹنے کے باوجود شناختی کارڈ کو کچھ نہیں ہوتا 🤦🏻‍♂️ Engr Mudassar Mukhtar Pawar Alixpress

08/01/2026

ٹہھرو
آمین کہتے ہوئے جانا
خدا آپ سب کے والدین کو سلامت رکھے
آمین💛

Address

Jinnah Avenue Blue Area Islamabad
Islamabad
051

Telephone

+923411110003

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hotel & Guest House Islamabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hotel & Guest House Islamabad:

Share

Category