20/01/2026
نوے فیصد سے زیادہ لوگ کام کرتے ہی نہیں وہ صرف جوا کھیلتے ہیں ان میں اکثریت انکی ہے جن کے پاس کم بجٹ ہے
کم بجٹ والے کی نظر میں وہ ایکسپرٹ ہے مگر ایک ہی مسلہ ہے کہ اسکے پاس بجٹ کم ہے
اسکی نظر میں یہ جو روز ملین اور بلین ڈالر لیکوڈیٹ ہو رہے ہیں یہ سب گدھے ہیں اندھے ہیں سب کے سب اناڑی ہیں انپڑھ جاہل ہیں عقل شعور نہیں ہے صرف اس وجہ سے نقصان کر رہے ہیں
مگر وہ خود اس وجہ سے نقصان کر رہا ہے فایدہ نہیں کما پا رہا کہ اسکے پاس ملین ڈالر نہیں ہیں
اب وہ کبھی لاکھ ڈالر یا ملین ڈالر لیکر مارکیٹ میں گیا ہی نہیں تو اسکو یہ لگتا ہے اگر اسکے پاس اتنے ہوں تو وہ مارکیٹ کی ایسی کی تیسی پھیر دے 😂😂😂😂
کیوں کہ وہ ایکسپرٹ ہے باقی جن کے ملین لیکوڈیٹ ہو رہے ہیں وہ سب کے سب گدھے ہیں اور صرف گھاس کھاتے ہیں
جو ملین ڈالر لیکر انٹر ہوئے یہ انکو اچھے سے پتہ ہے مارکیٹ نے پھر انکا کیا خشر کیا ملین ڈالر انٹر کرنے سے پہلے انکو یہی لگا تھا کہ وہ اب بہت ایکسپرٹ ہیں
مگر ملین ڈالر کے اکانٹ پر غلط ٹریڈ صرف 5 ڈالر کا مارجن ایک زرا سی غلطی بھی پورا اکانٹ زیرو کر دیتی ہے
اور ہر بار وہ مارکیٹ سے لات کھا کر یہی سمجھتے ہیں کہ اب انکو اچھے سے سمجھ آ گئی ہے اب دوبارہ پیسہ ڈال کر نیکسٹ وہ ایسی تیسی پھیر دیں گے مگر پھر ایسا نہیں ہوتا اور اینڈ پر سب نے خود کشی ہی کی ہے
اینڈ پر سبکو ایک ہی سبق ملا سارا کھیل سمجھ کا ہے اور سبق یہ ملتا ہے کہ لالچ بری بلا ہے
لاکھ ڈالر کا اکانٹ لیکر محنت کئے بنا جس نے ایک دن میں زیادہ سے زیادہ پانچ سو ڈالر سے زیادہ کمانے کا سوچا سمجھو وہ مکمل ڈوب چکا ہے اب رسمی کاروائی باقی ہے جو کب ہو جائے اسکا اسکو بھی نہیں پتہ