29/07/2023
گولا کباب
اجزاء
قیمہ ایک کلو
ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ
پیاز باریک کٹے دو عدد درمیانے
لال مرچ دو کھانے کےچمچ
نمک حسبِ ذائقہ
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر دو چائے کے چمچ
کچا پپیتا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
دہی آدھی پیالی
آئل آدھی پیالی
ترکیب
قیمے میں پیاز ادرک لہسن دھنیا زیرہ نمک مرچ پسا گرم
مصالحہ کچا پپیتا اچھی طرح مکس کر کے چاپر میں پیس لیں پھر فریج میں دو سے تین گھنٹے کے لیے رکھ دیں
تین گھنٹے بعد اسمیں دہی اور دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل شامل کر دیں
اب ایک سائز کے گول کباب بنا کر چمچ سے ہول کر لیں
اب نان اسٹک پین میں تیل ڈال کر سینک لیں ہر سائیڈ سے ا چھی طرح ہلکی آ نچ پر کباب اپنے ہی پانی میں گل جائیں گے
چمچ نہیں چلانا بس پتیلی یا پین کو ہلائیں
اب پین میں کبابوں کی سائیڈوں پر ایک پیاز کے لچھے رکھیں
چولھے پر کوئلہ دہکا کر وہ کوئلہ کبابوں کے درمیان روٹی کے ٹکڑے پر رکھ کر آئل ڈال کر ڈھکن بند کر دیں
5 منٹ بعد کوئلہ نکال لیں
آپ انکو گرل اور بابی کیو بھی کر سکتے ہیں
آپ انکو کیچپ یا چلی سوس یا دہی کے رائتے کے ساتھ سرو کر سکتے ہیں