04/03/2025
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
یہ برکتوں، رحمتوں اور مغفرت کا مہینہ ہے، جس میں اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی رحمتوں سے نوازنے کے لیے بے شمار مواقع عطا فرماتا ہے۔ دعا ہے کہ یہ مقدس مہینہ ہمارے دلوں کو ایمان کی روشنی سے منور کرے، ہمارے نیک اعمال کو قبولیت بخشے اور ہماری دعاؤں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں تقویٰ، صبر، شکر اور اخلاص کے ساتھ رمضان گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ ہماری عبادات، روزے، دعاؤں اور صدقات کو قبول فرمائے ۔
اللہ آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے ۔ بے شمار برکتوں اور رحمتوں سے نوازے۔ آمین یارب العالمین