Minapin Nagar Tourist Lodge

Minapin Nagar Tourist Lodge Rooms
Camping,
24 hours Hot Water
24 hours Electricity
Open Lawn Area
Prayer Area
Wifi Facility

MINAPIN NAGAR TOURIST LODGE, Organize Mountaineering, Trekking, Jeep Safaris, Mountain Biking, Culture Tours, Study Tours, Hunting Tours, Honeymoon Tours and Historical Trips & Visa Assistance in all over Pakistan.

18/04/2025

Join an unforgettable 2025 adventure at Rakaposhi Base Camp in North Pakistan's Minapin Nagar Valley 🏔️🏃‍♂️🏞️.

گلگت آنے والے سیاح یہ تحریر  ضرور پڑھ لیں_❤  کے ایک ضلع کا نام ہے لیکن مقامی سیاحتی انڈسٹری میں  #نگر سے مراد نگر  کے تق...
12/09/2023

گلگت آنے والے سیاح یہ تحریر ضرور پڑھ لیں_❤
کے ایک ضلع کا نام ہے لیکن مقامی سیاحتی انڈسٹری میں #نگر سے مراد نگر کے تقریباً 18 خوبصورت #گاؤں شامل ہیں۔ #گلگت جانے والے سیاح یا تو ہنزہ کا رخ کرتے ہیں یا نگر کا۔
اسی لئے گلگت ٹور کو دو حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے :
1:
2:
#جگلوٹ سے شروع ہو کر پر ختم ہو جاتا ہے جبکہ #جگلوٹ سے شروع ہو کر ایک طرف , دوبانی، گولڈن پیک ، راکاپوشی ویو، دوسری طرف گپہ ویلی اور تیسری ، ہوپر گلیشیر، #مناپن گلیشر , #ہسپر گلیشیر،دنیا کا بلند ترین رش لیک سے ہوتا ہوا ہسپر گلیشیر پر ختم ہو جاتا ہے۔ اگر جہاز کے ذریعے نگر کا سفر کریں تو گلگت شہر ضلع نگر کے تمام سیاحتی مقامات تک جانے کے لیئے ہر قسم کی گاڑیاں مل جاتی یے۔ بائی روڈ نگر کا سفر شاہراہ بابوسر اور قراقرم ہائی کے بعد جگلوٹ سے شروع ہوتا ہے۔ جگلوٹ سے گلگت پھر ایک گھنٹے کے مسافت پہ آپ آرام سے نگر تک جا سکتے ہیں۔
جب آپ نگر کی طرف عازم سفر ہوتے ہیں تو نگر کے گیٹ وے چھلت سے شروع ہوتا ہے جہاں پہ تقریبآ 8 گاؤں ہیں جن میں سے ہر گاوں کی اپنی ایک خوبصورتی ہے۔ جس میں چھلت جو اپنی خوبصورتی میں بینظیر ہے یہاں پہ بون سیلیے آبشار ، برکوت میڈو، غشوملنگ میڈو جسے حال ہی میں اوگینک ویلیج کا نام دیا ہے، چھپروٹ جہاں پہ گپہ میڈو جو آپ کی ٹور کو چار چاند کر دیتا ہے، گپہ ٹریک KKH سے صرف ڈیڑھ گھنٹے کی مسافت پہ ہے جہاں سیاح ایک دفعہ جاتے ہیں تو پھر ہر دفعہ جانے کا شوق فطرتاً پیدا ہوتا ہے، بڈلس جو اپنے چشموں اور خوبصورتی کی وجہ سے مشہور ہے جہاں ہر سیزن کے پھل ہر وقت مل جاتے ہیں، بھر جو اپنے اندر ایک الگ ہی خوبصورتی رکھتا ہے جہاں پہ پریوں کے دیس موجود ہیں، ایک ہی جگے پہ خوبصورت آبشار ، گنگناتی بہتی ندیاں اور قدرتی ماحول جو ایک ٹورسٹ کی روح کو دوام بخشتا ہے۔ دییتر میڈو ،بلتر میڈو جہاں آپ جائیں گے تو پھر واپس آنے کا نام ہی نہیں لیں گے۔ بردوکشل لیک جو کہ بہت ہی خوبصورت لیک ہے ابھی تک سیاحوں کے آنکھوں سے اوجھل ہے ۔ ان کو ایکسپلورر کرنۓ کی ضرورت ہے۔
نگر ٹور میں درج ذیل سیاحتی مقامات شامل ہیں۔

1: چھلت، بر، چھپروٹ ویلی کا تو اوپر ذکر کیا ۔
نگر کا سب سے خوبصورت ضلع ہے اس ضلعے میں 100%= رہتی ہے۔ جو اپنے روایات اور مذہبی رواداری کی وجہ سے مشہور ہے۔ یہاں ہر طبقے کے لوگ پر امن طریقے سے زندگی گزارتے ہیں اور تمام مسالک کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں اور سب کی عزت کرتے ہیں۔ ملکی و غیر ملکی سیاح یہاں آتے ہیں اور سکون سے گھومتے ہیں ۔

#ڈسٹرکٹ #نگر کے سیاحتی مقامات

#گھپہ ویلی(گھپہ میڈو)
#دیتر میڈو
#بلتر میڈو
#چھلت قلعہ (تاریخی قلعہ)
#غلمت قلعہ (تاریخی قلعہ)
#جعفر آباد ویلی
#ملتر میڈو
#غلمت ویلی
#راکاپوشی ویو جو کہ KKH سے نظر آتی ہے جس کی کوئی مثال کہیں نہیں ملتی۔
#مناپن ویلی
#دیران بیس کیمپ مناپن
#راکاپوشی بیس کیمپ مناپن
#راکاپوشی میڈو مناپن
#ہپاکن میڈو
#پسن ویلی
#نیچرل سٹیڈیم
#شولی میڈو
#میاچھر ویلی
#کچیلی لیک اور کچیلی میڈو
#مناپن خو دنیا کا سب سے خوبصورت آئس وال ویو
#سمائر ویلی
#تئیر میڈو
#چھومر بکور دنیا کا بلند ترین ایکوامرین مائنینگ

2:ہوپر ویلی
#ہوپر ویلی نگر خاص سے شروع ہوتا ہے اور ہسپر گلیشیر پر ختم ہوتا ہے ۔ ہوپر کو قدرت کا ایک شاہکار اور پریوں کا دیس کہا جاتا ہے۔ ہوپر بلند ترین پہاڑوں اور گلیشیئرز کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے۔ دنیا کی بلند ترین لیک رش لیک بھی اسی ہوپر میں واقع ہے اس کے علاوہ قراقرم کے بلند ترین پہاڑوں جیسے گولڈن پیک بھی یہاں موجود ہے۔ ہوپر خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے۔

3-ہسپر ویلی
#ہسپر ویلی ہے تو چھوٹا سا گاؤں لیکن قدیم زمانے میں لوگ یہاں سے ہسپر گلیشیر سے ہوتے ہوے سکردو کے ضلع شگر جاتے تھے اور اب بھی غیر ملکی اور ملکی ٹورسٹ اسی روٹ کو استعمال کرتے ہوے ہسپر سے ضلع شگر اور شگر سے ہسپر نگر آتے جاتے رہتے ہیں۔

اس کے علاوہ بے شمار سیاحتی مقامات موجود ہیں جہاں تک عام سیاحوں کی رسائی ممکن نہیں ہے۔

24/06/2023

07/12/2022

اس جگہ کے اندر جو سکون ہے وہ لفظوں میں ناقابل بیان ہے، میں نے اس سکون کی ایک چھوٹی سی جھلک بنائی ہے امید ہے آپ کو پسند آئے گی ۔



We, the residents of Minapin Valley congratulate Mr. Salman Haider Khan  and Mrs. Misa Talpur  on a spectacular wedding ...
07/11/2022

We, the residents of Minapin Valley congratulate Mr. Salman Haider Khan and Mrs. Misa Talpur on a spectacular wedding and a lifetime of love and happiness ahead. Warmest wishes on your big day and as you start a new chapter of life and love together. May Allah grant you wisdom, blessings, and happiness. The two of you are a blessing not only to each other but to all those around you .

Welcome to Beautiful Bottleneck Lodge  It is incredible how tourists from the number one tourism destination were impres...
30/06/2022

Welcome to Beautiful Bottleneck Lodge
It is incredible how tourists from the number one tourism destination were impressed by the beauty of Gilgit Baltistan and apprecaited the professional services of Bottleneck Lodge. The June 2022 is fully booked and we have reservations from national and international tourists. It is requested to visitors to contact the management for reservations before coming to stay at Bottleneck Lodge. Thanks for choosing Bottleneck Lodge as your home away from home .





Bottleneck Lodge

مجھے روانہ تین سے چار میسج ایسے آتے ہیں جن میں راکاپوشی کے متلعق مختلف سوالات پوچھے جاتے ہیں اور اس میں نوے فیصد عوام را...
10/06/2022

مجھے روانہ تین سے چار میسج ایسے آتے ہیں جن میں راکاپوشی کے متلعق مختلف سوالات پوچھے جاتے ہیں اور اس میں نوے فیصد عوام راکاپوشی کے ٹریک کی معلومات پوچھ رہی ہوتی ہے ۔
میں نے سوچا کیوں نہ ایک تفصیلی مضمون لکھوں جس میں راکاپوشی اور اس کے ٹریک سے متعلق تمام ضروری معلومات کو جامع اور صحیح طریقے سے آپ تک پہنچاؤں ۔
سب سے پہلے بات کرتے ہیں راکاپوشی کی جو مقامی لوگوں کے متعلق بروشسکی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے "محل کا گنبد"
راکاپوشی کو پہاڑوں کی ملکہ کہا جاتا ہے ، mother of mist بھی کہا جاتا ہے ۔
راکاپوشی کا پہاڑ دنیا کے چند خوبصورت ترین پہاڑوں میں سے ایک ہے جس کی بلندی 7788 میٹر ہے۔
بے مثال حسن و جمال کی وجہ سے راکاپوشی کو
" قراقرم کا تاج محل" بھی کہا جاتا ہے ۔
ویسے تو راکاپوشی کا پہاڑ آپ کو ہنزہ و نگر سے واضح نظر آتا ہے لیکن اس کے بیس کیمپ کے ٹریک کا جو مزا ہے اور وہاں سے راکاپوشی کا جو نظارہ ہے اس کا متبادل کچھ بھی نہیں ۔ راکاپوشی ضلع نگر کی ایک خوبصورت ترین سی ویلی یعنی وادیِ مناپن میں واقع ہے اور اس کے بیس کیمپ کا ٹریک بھی مناپن سے ہی نکلتا ہے۔

اب راکاپوشی کی سفری معلومات کی جانب آتے ہیں ۔ اگر تو آپ اپنی گاڑی پر آتے ہیں تو سب سے پہلے آپ کو گلگت شہر پہنچنا ہوتا ہے جس کے لئے دو راستے ہیں ۔
ایک تو کاغان ناران اور بابو سر ٹاپ سے ہوتا چلاس کے بعد گلگت شہر آتا ہے جہاں سے آپ کو مزید 69 کلو میٹر کا سفر شاہراہِ قراقرم پر طے کر کے وادیِ مناپن ضلع نگر پہنچنا ہوتا جہاں سے باقاعدہ راکاپوشی بیس کیمپ کا ٹریک شروع ہوتا ہے ۔
دوسرا راستہ اگر آپ پبلک ٹرانسپورٹ پر آتے ہیں جس میں بہت ساری بس سروسز شامل ہیں جیسا کہ کے ٹو، مشبروم ، نیٹکو اور فیصل موورز کے علاؤہ اور بھی بہت گاڑیاں چلتی ہیں۔ میں فیصل موورز کا مشورہ دوں گا ۔ فیصل موورز لاہور اور راولپنڈی دونوں جگہوں سے گلگت کے لئے نکلتی ہے ۔
ٹکٹ کے لئے بہتر ہوتا ہے کہ آپ کم از کم ایک دن پہلے خرید لیں کیونکہ موقع پر جا کر اکثر رش کی وجہ سے ٹکٹ ملنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔
فیصل موورز ڈائریکٹ ہنزہ تک چلتی ہے جس کا موجودہ کرایہ 3500 روپے ہے۔
راکاپوشی ٹریک کے لئے چونکہ آپ کو مناپن آنا پڑتا ہے اس لیے آپ ڈرائیور کو گلگت شہر پہنچ کر پہلے ہی بتا دیں گے کہ آگے ہنزہ سے چوبیس کلو میٹر پہلے دائیں جانب وادیِ پسن کی سڑک نکلے گی جہاں آپ کو گاڑی والے اتار دیں ۔ وہاں سے مناپن صرف تین کلو میٹر کے فاصلے پر ہے ۔ ظاہر ہے اگر آپ ٹریک کے لئے آ رہے ہیں تو آپ کا پہلے ہی کسی سے رابطہ ہوگا تو آپ انہیں کال کر کے بتا دیں گے اور وہ پہلے سے ہی وہاں آپ کے منتظر ہوں گے اور اپنے متعلقہ ہوٹل یا گیسٹ ہاؤس لے جائیں گے ۔
فیصل موورز کی گاڑیاں گلگت اور ہنزہ کے لئے راولپنڈی سے رات نو بجے کے بعد نکلتی ہیں اور یہ سفر تقریباً چودہ سے سولہ گھنٹے پر محیط ہوتا ہے ۔

مناپن آپ تقریباً شام کے وقت پہنچیں گے۔ آپ کے رہنے، کھانے پینے کے لئے مناپن میں بے شمار ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤس موجود ہیں جہاں پر آپ کو بہت مناسب پیسوں میں بہترین رہائش اور عمدہ کھانا مہیا کیا جائے گا۔ آپ یہاں آرام کریں کھائیں پئیں اور اگلی صبح اپنے مقامی گائیڈ کے ساتھ اللہ کا نام لے کر راکاپوشی کے ٹریک کے لئے نکل پڑیں ۔ یاد رکھیں راکاپوشی کے ٹریک کا شروع کا حصہ تھوڑا دشوار ہے کیونکہ شروع میں دو سے تین گھنٹے چڑھائی ہے اور وہاں پر موسم صاف ہونے کی صورت میں زیادہ تر دھوپ ہی رہتی ہے تو آپ جتنی زیادہ جلدی نکلیں گے اتنا زیادہ بہتر ہے اور سن بلاک بھی ساتھ رکھیں تاکہ آپ کے ہاتھ پاؤں اور چہرہ سورج کی تپش سے محفوظ رہ سکے ۔
راکاپوشی کے راستے میں خوبصورت جھرنے، دلکش ٹریکس اور دل کو موہ لینے والی چراگاہیں آتی ہیں جو آپ کے ٹریک کی ساری تھکاوٹ کو ایک نظر میں ہی ختم کر دیں گی ۔
ٹریک شروع ہونے کے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے بعد پتھروں اور لکڑیوں سے بنا ایک فائیو اسٹار ڈھابہ آئے گا جہاں آپ کو بہترین چائے مل جائے گی اور اگر آپ لکی رہے تو لسی بھی پینے کو مل جائے گی وہاں پر آپ ٹھوڑی دیر آرام کر سکتے ہیں ۔ اس سے اگلا پڑاؤ "بنگی داس" کا آتا ہے جو ایک خوبصورت سی چراہ گاہ ہے جہاں ایک چھوٹی سی ندی بہہ رہی ہے اور اردگرد پھرتے چرتے گائے ، بھیڑ اور بکریاں وغیرہ اس چراہ گاہ کو مزید خوبصورت بناتے ہیں۔
تقریباً پانچ سے سات گھنٹوں کے بعد (آپ کی ٹریکنگ سپیڈ پر وقت منحصر ہے) آپ ہپاکن میڈوز جسے ہپاکن کیمپنگ ایریا بھی کہتے ہیں پہنچیں گے ۔ وہاں پر آپ نے رات رکنا ہے۔ وہاں پر آپ کو بہت مناسب پیسوں میں رات رہنے کے لئے کیمپس اور کھانا ناشتہ وغیرہ مہیا کیا جاتا ہے اور بہتر یہ رہتا ہے کہ آپ پہلے ہی اپنی بکنگ وغیرہ کرا لیں تاکہ وہاں پہنچ کر آپ کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
اگر موسم کلیئر ہو تو ہپاکن میں رات کو آسمان پر ستاروں اور کہکشاؤں کا جو منظر دیکھنے کو ملتا ہے یقین جانئے اگر وقت کو روکا جا سکتا تو میں ہمیشہ صرف اسی ایک منظر کے لئے وقت کو روک کر اسے دیکھتا رہتا۔
رات ہپاکن میں رکنے کے بعد اگلی صبح آپ ناشتہ کر کے راکاپوشی کے بیس کیمپ کے لئے نکلیں۔ سورج کی روشنی وہاں پر بھی تھوڑا تنگ کرتی ہے تو سن بلاک کا لگا کر کے جائیں ۔
راکاپوشی بیس کیمپ سے بیس منٹ پہلے ایک جگہ آتی ہے جسے چوکرنگ کہتے ہیں جہاں پر راکاپوشی، دیران اور نیچے پھیلا گلیشئر آپ کا پرتپاک استقبال کریں گے اور وہ نظارہ آپ کو کسی تخیلاتی دنیا جیسا لگے گا ۔
آپ کو ہپاکن سے راکاپوشی بیس کیمپ تک تقریباً دو سے چار گھنٹے لگ سکتے ہیں جو کہ مکمل طور پر آپ کی ٹریکنگ سپیڈ پر ڈیپینڈ کرتا ہے ۔
اب بالآخر آپ راکاپوشی بیس کیمپ پہنچ جائیں گے ۔ آپ چاہیں تو راکاپوشی بیس کیمپ پر بھی رات گزار سکتے ہیں اس کے لئے بھی آپ کو پہلے سے بات کرنی پڑے گی تاکہ انتظامات وغیرہ ہو سکیں، باقی راکاپوشی بیس کیمپ کے حوالے سے میں کچھ نہیں لکھ رہا کیوں کہ وہ تجربہ میں آپ کے لئے چھوڑ رہا ہوں تاکہ آپ اس جگہ کو اپنی آنکھوں کے ذریعے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اپنے دل میں اتار آئیں ۔
ایک آخری بات جو کہ ہم سب کے لیے اہم ہونی چاہیے وہ ہے صفائی کا خیال رکھنا۔ دوستو کوشش کریں کہ پہاڑوں پر صفائی کا خاص خیال رکھیں کیونکہ پوری دنیا سے لوگ یہاں آتے ہیں اور یہ پہاڑ پھر ہماری پہچان بن جاتے ہیں اور چونکہ مسلمان ہونے کی حیثیت سے صفائی ہمارے لئے نصف ایمان کا درجہ رکھتی ہے لیکن صد افسوس کہ ہمیں صفائی کی اہمیت ان کافروں سے سیکھنی پڑتی ہے اور ہمارا پھیلایا ہوا گند یہ صاف کر کے جاتے ہیں جو ہمارے لئے ایک شرم کی بات ہے۔
ایسی جگہوں پر ہمیشہ ایک تھیلا رکھیں جس میں اپنا کچرا ڈال کر کسی بھی کچرہ دان میں پھینک دیں تاکہ قدرت کے ان حسیں نظاروں کی خوبصورتی قائم و دائم رہے۔
دوستو میں نے اپنی طرف سے مکمل کوشش کی ہے کہ آپ کو بہترین طریقے سے راکاپوشی ٹریک کی ساری تفصیلات سے آگاہ کر سکوں لیکن پھر بھی آپ کو اگر کچھ معلومات درکار ہوں، کچھ پوچھنا ہو، یا ٹریک کے انتظامات وغیرہ کرانے ہوں تو آپ بلاجھجک مجھے رابطہ کر سکتے ہیں ۔
خوش رہیں اور اپنے اردگرد خوشیاں بانٹیں ۔

تحریر و تصاویر

سلمان حیدر خان

10/04/2022

Beautiful Season of North.
Find event section for our upcoming tours to North.
Video by Minapin Nagar Valley .

  ( The year's last loveliest session. )
05/11/2021

( The year's last loveliest session. )

A group of Pak Swiss Expedition 2021  Summited Mir Shikar Peak Minapin Nagar 6100 Meter High most dangerous peak  on 23/...
26/08/2021

A group of Pak Swiss Expedition 2021 Summited Mir Shikar Peak Minapin Nagar 6100 Meter High most dangerous peak on 23/08/2021
The summit has been dedicated to Mr Fida Hussain who lost his life in 2019 while climbing Mir Shikar with the same group
Sumitted Members Names ( locals from Minapin )

Names of climbers who summitted the Peak.

Syed Azafar Hussain
Haider Abbas
Haider Ali
Swiss Climbers (Couples)
Jonas Widmer
Manuela Widmer (First woman to Climb Mir Shikar and also first couple from Switzerland to sumbit Mir Shikar as well.

27/07/2021

Boating at Kacheli lake with Breathtaking view. Clean and Blue water surrounded by Diran Peak 7266M, Rakaposhi Peak 7,788M and MirShikar 6100M.


KACHELI LAKE 😍
Duration: from 4 to 6 days
Difficulty: Medium - Hard Trek
Starting point: Minapin Village
Highest – Lowest point: 1,500 – 4,200m

Kacheli Lake is a high altitude lake located in Kachali Meadows in Minapin Valley of Nagar District, Gilgit-Baltistan, Pakistan. Climbing Steeply from the Diran basecamp, It takes about two hours to reach Kacheli lake.


For More Stunning and Charming Videos & Pictures , Like This Page.
Minapin Nagar Tourist Lodge

12/07/2021

I ❤ NAGAR

ہمارے لاہور کے مہمان نگر کے بارے میں ایکسپیرینس شیئر کرتے ہوئے .









Zaheer Chaudhry

For More Stunning and Charming Videos & Pictures , Like This Page.
Minapin Nagar Tourist Lodge

Address

Trek To Rakaposhi Base Camp
Minapin
1214

Telephone

+923170025143

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Minapin Nagar Tourist Lodge posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Minapin Nagar Tourist Lodge:

Share

Our Story

Minapin Nagar is most and more beautiful Village many beautiful places and Peaks in Minapin Nagar , Like Tagha Phari,Hapakun and Rakaposhi and Diran Base Camp Rakaposhi is Famous in the World , and it is look like peridis ....