19/04/2026
ناران روڈ کو ناران بازار تک تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے RA-DC اور NHA کی ہیوی مشینری نے ناران بازار سے پہلے آخری گلیشئر بھی صاف کر کے ناران بازار تک تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں کے لیے راستہ کلیئر کر دیا ہے۔ سیاح حضرات اب ناران کے خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ مشینری اب ناران سے آگے بابو سر ٹاپ روڈ کی صفائی کرے گی۔
19.4.2026