31/03/2026
📢 ناران روڈ اپ ڈیٹ: خوشخبری!
تمام سیاحوں اور ناران کے باسیوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ناران شاہراہ سے گلیشیئرز ہٹانے اور راستہ صاف کرنے کا باقاعدہ کام 15 اپریل سے 20 اپریل کے درمیان شروع کر دیا جائے گا۔
ہماری بھرپور کوشش ہے کہ راستہ جلد سے جلد کھلے تاکہ سیاحت کا آغاز ہو اور مقامی لوگوں کا روزگار دوبارہ سے بحال ہو سکے۔ انتظامیہ کی جانب سے مشینری کی آمد اور کام کے آغاز کی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔
انشاء اللہ، بہت جلد ناران کی وادیاں ایک بار پھر سیاحوں کے لیے دستیاب ہوں گی۔ مزید اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے ساتھ جڑے رہیں۔