Shah Industrial Mining - SIMCO

Call Directions Website Contact the business

Shah Industrial Mining - SIMCO currently we are working on Barite and floride. we have pure 4.4gravity barite stoke and also mix Barite stoke too..

29/09/2026
28/09/2026

آخر خیبرپختونخوا حکومت کو کیا ہوگیا ہے؟
نہ اربوں روپے کی منرلز رائلٹی کی کوئی پرواہ، نہ مائن اونرز کی اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی فکر، نہ لاکھوں مائن ورکرز کے روزگار کی فکر!
تیسرا مہینہ شروع ہوگیا ہے، مگر وفاق سے بارود کے مسئلے پر خیبرپختونخوا حکومت کی وہ سنجیدگی نظر نہیں آ رہی جس کی اس وقت ضرورت ہے۔
وفاق ظالم ہے، وفاق ناانصافی کر رہا ہے، دیگر صوبوں میں بارود کے حوالے سے مختلف صورتحال ہے جبکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے معدنی شعبے کو پابندیوں کا سامنا ہے—تو سوال یہ ہے کہ ایک ہی ملک میں معدنی شعبے کے لیے مختلف عملی اصول کیسے چل سکتے ہیں؟ کونسا مائن اونرز ھے جسکے مائن سے بارود کی غیر قانونی ترسیل ھوئی ھو۔۔؟ غیر قانونی ترسیل کرنے والے سب کے سامنے ھیں ۔پھر بھی جھوٹا الزام مائن اونرز پر کیوں ؟

اگر خیبرپختونخوا حکومت معدنیات سے اربوں روپے کی رائلٹی اور دیگر آمدنی حاصل کرتی ہے تو پھر مائن اونرز کے بنیادی مسائل حل کرنا بھی صوبائی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے۔

یہ صرف چند مائن اونرز کا مسئلہ نہیں۔بلکہ یہ کھربوں روپے کی سرمایہ کاری، ھزاروں مائن اونرز، ماربل و منرلز کارخانہ دار ،لاکھوں مزدور اور ان کے خاندانوں اور پورے صوبے کی معیشت کا مسئلہ ہے جن پر صوبہ کو سنجیدگی دیکھانی ھوگی۔

حکومت کو یہ سمجھنا ہوگا کہ مائن اونرز کو بارود کی ضرورت کاروبار عیاشی کے لیے نہیں بلکہ محفوظ اور قانونی کان کنی کے لیے ہے۔

اور ایک اور بات بالکل واضح ہے کہ صرف بلاسٹنگ کمپنیوں کے ذریعے پورے منرلز سیکٹر کا مسئلہ کبھی حل نہیں ہوسکتا۔ چھوٹے اور دور دراز مائن آونرز کے لئے چھوٹے لائسنس جاری کرنے ھونگے۔

اگر حکومت واقعی معدنی شعبے کو چلانا، سرمایہ کاری بچانا، روزگار برقرار رکھنا اور صوبے کی آمدنی بڑھانا چاہتی ہے تو پھر بلاسٹنگ کمپنیوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے لیز ھولڈرز کو EL-04 لائسنس کی بحالی اور مائن اونرز کو براہِ راست قانونی، محفوظ اور قابلِ عمل طریقہ فراہم کرنا ہوگا۔

اب مزید خاموشی ناقابل برداشت ھے۔
صوبائی حکومت کو وفاق کے سامنے واضح اور دوٹوک مؤقف اختیار کرنا ہوگا، مائن اونرز کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا اور اس مسئلے کی مکمل ذمہ داری لینی ہوگی ورنہ مائن اونرز اور مائن ورکرز کا ھاتھ صوبائی حکومت کے گریبانوں میں ھوگی۔ خدارا مائن اونرز کے صبر کا امتحان مذید نہ لیں۔
معدنیات صرف حکومت کی رائلٹی کا ذریعہ نہیں،بلکہ یہ خیبر پختونخواہ کے مستقبل، روزگار اور سرمایہ کاری کا مسئلہ ھے۔
منجانب: فرنٹیئر مائن اونرز ایسوسیشن خیبرپختونخواہ

26/09/2026
23/09/2026

🚨 خیبرپختونخوا کے معدنی وسائل پر وفاقی کنٹرول کی کوشش؟ صوبائی حکومت خاموش کیوں؟
خیبرپختونخوا کے معدنیات اور منرلز سیکٹر کے ریگولیشن اور انتظامی اختیار کو وفاقی دائرۂ اختیار میں لانے کی ایک منظم کوشش کے خدشات پیدا ہو رہے ہیں۔ صوبائی حکومت کو اب عوام اور مائن اونرز کو واضح جواب دینا ہوگا:

کیا خیبرپختونخوا کے معدنی وسائل اور ان کی ریگولیشن کا اختیار صوبے کے پاس ہے، یا یہ اختیار وفاق کو منتقل کیا جا رہا ہے؟

ہم آہنگی (Harmonization) کے مجوزہ منرلز ایکٹ کی ناکامی کے بعد، بیک وقت کئی وفاقی اقدامات سامنے آنا انتہائی سنجیدہ سوالات کو جنم دیتا ہے:

1️⃣ سروے آف پاکستان کا کردار :
ہزاروں مربع کلومیٹر ایسے رقبے کو، ایسوسی ایشن کے مطابق، بغیر واضح ملکیتی ثبوت کے جنگلات میں شامل کیا گیا جس سے 4087 لیزیں ۔جزوی یا مکمل متاثر ہو چکے ھیں،

2️⃣ بارودی مواد پر مکمل پابندی:
وزارتِ پٹرولیم/متعلقہ وفاقی اداروں کی جانب سے خیبرپختونخوا کے منرلز سیکٹر میں بارودی مواد کے استعمال پر پابندی اور بارودی لائسنسوں کی منسوخی نے پورے شعبے کو شدید متاثر کیا ہے، جبکہ دیگر صوبوں میں صورتحال مختلف ہے۔

3️⃣ منرلز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی:
صوبائی سطح پر ایسی کمپنی کو منرلز سیکٹر کا بااختیار ادارہ بنانے کی تجویز، جس کے بارے میں مائن اونرز کو خدشات ہیں کہ اس سے صوبائی ریونیو، لیز ہولڈرز کے حقوق، مائن ورکرز ویلفیئر فنڈ اور خود محکمہ معدنیات کے کردار پر اثر پڑ سکتا ہے، اسمبلی میں بل کی صورت میں پیش کی گئی ہے۔

4️⃣ نئے لائسنسوں کی دوبارہ تصدیق:
ایس آئی ایف سی کی جانب سے محکمہ معدنیات سے نئے گرانٹ شدہ لائسنسوں پر تحفظات کا اظہار اور دوبارہ ویریفیکیشن کا مطالبہ بھی ایک اہم معاملہ ہے۔

5️⃣ ممنوعہ علاقوں کے نئے نقشے:
ایٹامک انرجی سے منسوب نئے ممنوعہ علاقوں کے نقشوں کے باعث 800 سے زائد لیزوں کے متاثر یا منسوخ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہےجہاں ممنوعہ معدنیات کا نام و نشان بھی نہیں ھے۔

6️⃣ بند لیزوں کی تحقیقات:
بارود اور سرفس رینٹ جیسے مسائل کے باعث بند لیزوں کے حوالے سے نیب کی جانب سے محکمہ معدنیات سے تفصیلات اور سمری طلب کیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

7️⃣ پراسپیکٹنگ لائسنسوں کی گرانٹ پر ممکنہ پابندی:
اطلاعات کے مطابق وفاقی ادارے کی جانب سے محکمہ معدنیات کو آئندہ کسی فرد یا کمپنی کو پراسپیکٹنگ لائسنس جاری نہ کرنے کی ہدایت کا بھی ذکر کیا جا رہا ہے۔

8️⃣ غیرملکی انوسٹرز پراجیکٹس میں رکاوٹ :
صوبہ بھر میں 10 عدد غیرملکی انوسمنٹ کے ماینینگ پراجیکٹس عرصہ دراز سے وفاقی پالیسیوں کے تحت بند یا کینسل کر دیئے گئے ھیں جس سے ملکی سطح پر صوبہ اور لیز ھولڈرز کی اعتماد کو مشکوک بنادیا گیا۔
9️⃣ صوبائی حکومت کی ناکامی یا کرپشن ۔
پلیسر گولڈ کے صرف 4 عدد بلاکس کے اربوں روپے لینے کے باوجود نہ لیز ھولڈرز کو قبضہ دے سکے اور نہ غیر قانونی ماینینگ کو روک سکے۔بلکہ الٹا نیب کے ھاتھوں محکمہ معدنیات اور لیز ھولڈرز کو دو سال تک رسوائی اور لیزوں کی بندش پر بھی خاموش رہے۔

⚠️ اب خاموشی نہیں، واضح جواب چاہیے!

اگر منرلز سیکٹر صوبائی اختیار ہے تو پھر وفاقی ادارے بار بار اس کے ریگولیٹری معاملات میں مداخلت کیوں کر رہے ہیں؟

اور اگر اس شعبے کا کنٹرول وفاق کو دینا مقصود ہے تو خیبرپختونخوا کے عوامی نمائندے قوم کو واضح طور پر بتائیں۔

یہ صرف مائن اونرز کا مسئلہ نہیں؛ یہ صوبے کے معدنی وسائل، صوبائی ریونیو، ہزاروں لیز ہولڈرز، لاکھوں ورکرز اور خیبرپختونخوا کے مستقبل کا سوال ہے۔

صوبائی حکومت اور عوامی نمائندوں کو اب فیصلہ کرنا ہوگا:
خیبرپختونخوا کے معدنی وسائل کا اختیار صوبے کے پاس رہے گا یا خاموشی سے وفاق کے حوالے کیا جائے گا؟

منجانب:
فرنٹیئر مائن اونرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا (FMOAKP)

21/09/2026

Address

Plot # 13 C Khyber Match Road Industrial Estate
Peshawar
12025000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shah Industrial Mining - SIMCO posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Shah Industrial Mining - SIMCO:

Shortcuts

Share