17/09/2024
دو بکرے ہیں۔۔۔ دونوں کی رنگت بھی ایک جیسی، عمر بھی برابر، صحت بھی ایک جیسی۔۔۔ دونوں کو ذبح کر کے تیار کیا گیا سالن بھی ایک جیسا، ذائقہ بھی ایک جیسا۔۔۔۔ لیکن ان سب مماثلتوں کے باوجود یہ ممکن ہے کہ ایک حلال ہو اور دوسرا حرام۔۔۔۔ اور جو حرام ہے اس کے حرام ہونے کیوجہ اوپر ذکر کی گئیں مماثلتیں نہیں بلکہ یہ ہے اسے ذبح غیر شرعی طریقے سے کیا گیا ہو یا کسی کافر نے ذبح کیا گیا ہو
جو لوگ اس فرق کو سمجھ سکتے ہیں۔۔۔۔ انہیں ہی یہ بھی سمجھایا جا سکتا ہے کہ میلاد کے حوالے سے کون کون سے نظریات اسے بدعت بنا دیتے ہیں، کون کون سی خرافات اس کو گناہ بنا دیتی ہیں باوجود اس کے صورتاً وہ ان لوگوں کو سیرت کانفرنس جیسی دکھائی دیتی ہوں، ختم بخاری جیسی دکھائی دیتی ہوں