30/11/2025
اعزاز
گلگت بلتستان کے نوجوان کاروباری شخصیت ظفر عباس کربلائی کو پاکستان میں سیاحت کے فروغ میں ان کی اہم اور مؤثر خدمات کے اعتراف میں سی ای او مائنڈز پاکستان کی جانب سے بہترین سی ای او آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
یہ اعزاز اس بات کی واضح دلیل ہے کہ گلگت بلتستان کے نوجوان کسی بھی میدان میں اپنی صلاحیتوں اور قابلیت کے بل بوتے پر نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے کی پوری اہلیت رکھتے ہیں۔ ملکی سطح پر انہیں مواقع اور نمائندگی فراہم کی جائے تو یہ نوجوان نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی گلگت بلتستان کا نام روشن کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔
Zafar Abbas Karbalai