30/03/2025
عید الفطر مسلم امہ، پاکستان اور خصوصاً گلگت بلتستان میں بسنے والے مسلمانوں کو عید الفطر کی دلی مبارکباد! یہ مبارک دن رحمت، برکت اور خوشیوں کا پیغام لے کر آتا ہے، جو ہمیں اتحاد، محبت اور اخوت کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔رمضان المبارک میں صبر، عبادت اور قربانی کے جو لمحات گزارے، عید کا دن ان کی قبولیت کی خوشخبری ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اس خوشی میں اپنے غریب اور مستحق بھائیوں کو بھی شریک کریں تاکہ یہ دن سب کے لیے حقیقی مسرت کا ذریعہ بنے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ پوری امت مسلمہ کو یکجہتی، امن اور خوشحالی عطا فرمائے۔ پاکستان اور گلگت بلتستان کو ترقی، استحکام اور سلامتی نصیب ہو، اور ہم سب کو نیک اعمال کی توفیق دے۔
عید الفطر مبارک!