23/07/2025
پریس ریلیز
لی گرینڈ ہوٹل اینڈ ریزورٹ، ملم جبہ
تاریخ: 23/07/2025
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات نے اپنے معزز ممبران کے قیام و طعام کے لیے لی گرینڈ ہوٹل اینڈ ریزورٹ کو منتخب کیا
لی گرینڈ ہوٹل اینڈ ریزورٹ، ملم جبہ اپنی بہترین مہمان نوازی، جدید سہولیات، دلکش نظاروں اور پُرسکون ماحول کے باعث وکلاء برادری نے اپنے ممبران کے قیام و طعام کے لیے لی گرینڈ ہوٹل اینڈ ریزورٹ کو منتخب کیا، جو ہوٹل پر ان کے بھرپور اعتماد کا واضح اظہار ہے۔
اسی سلسلے میں آج ہوٹل کے مالک جناب سېد آفتاب علی اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات کے صدر جناب مشتاق خان کے درمیان ایک معاہدہ (MOU) پر دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر بار ایسوسی ایشن کے دیگر کابینہ اراکین بھی موجود تھے، جنہوں نے ہوٹل کی سیاحت کے فروغ اور معیاری سہولیات فراہم کرنے کے کردار کو سراہا۔
ہوٹل انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات اور وکلاء برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لی گرینڈ ہوٹل اینڈ ریزورٹ اپنے معزز مہمانوں کو مزید بہترین سہولیات اور مہمان نوازی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
اس معاہدے کے بعد وکلاء برادری کا قیام اب لی گرینڈ ہوٹل اینڈ ریزورٹ میں ہی ہوگا۔
—انتظامیہ، لی گرینڈ ہوٹل اینڈ ریزورٹ