Green World Hotel & Restaurant

Green World Hotel & Restaurant Since opening our doors, Green world hotel & restaurant has achieved a perfect balance between perfec

01/08/2025
16/07/2025

ہمارے پاکستانی سیاح سب سے بڑی غلطی یہ کرتے ہیں کہ ایک ہفتے کا پلان بنائیں گے،بازارو میں گھومتے نظر آئیں گے ۔۔ بازار کے کسی سستے ہوٹل میں سٹےکریں گے اور گاڑی میں گھوم پھر کے چلیں جائیں گے ، نہ لوگوں سے انٹریکشن، نہ ہائیکنگ ٹریکنگ اور نہ ایسے پُرسکون قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونگے۔ اگر کہیں پہ کوئی ڈھابہ چائے بیس روپے مہنگی بیچ رہا تو خود کو باشعور سیاح سمجھ کے فوراً یوٹیوب ویلاگ یا سوشل میڈیا پہ احتجاج کریں گے۔
جب کہ فارنرز (انگریز) آپ کو پیدل یا سائیکل پہ نظر آئیں گے ، لوگوں کے ساتھ ملتے جلتے نظر آئیں گے، علاقے کو پرَکھتے نظر آئیں گے۔ یہی اصل سیاحت ہوتی ہے، کچھ نیا سیکھنا۔۔۔۔!!!

04/07/2025

محرم الحرام
کے چھٹیوں میں کمراٹ ویلی آنے والے تمام سیاح دوستوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کمراٹ ویلی کے تمام راستے کھلے ہیں اور موسم صاف ہے۔ سیلاب یا روڈ بندش کے حوالے سے جتنی خبریں سوشل میڈیا پر گردش میں ہیں سب جھوٹ ہیں یہاں نہ تو سیلاب آیا اور نہ روڈ بند ہوا ہے۔
اس لئے اگر کسی کو آنا ہے تو وہ بے فکر ہو کر آ سکتے ہیں۔ اپنی گاڑی سے آنے والے دوست پنڈی سے سوات موٹروے پر چکدرہ تک آئے اور اس کے بعد دیر چترال روڈ پر اپر دیر خاص پہچنا ہوگا۔ دیر شہر پہچنے سے پہلے راستے میں چکیاتن آتا ہے جہاں پولیس چیک پوسٹ ہے۔ چیک پوسٹ کے ساتھ سیدھے ہاتھ پر باب کمراٹ بنا ہوا ہے یہی کمراٹ کا روڈ ہے جس پر آپ نے تھل تک آنا ہوگا۔ پاتراک تک بہترین روڈ ہے آگے تھل تک کچا روڈ ہے لیکن کار وغیرہ آرام سے آ سکتی ہے۔ تھل سے آگے پھر جیپ ہائر کرنی ہوگی جو تھل بازار میں مل جاتی ہے۔
باڈگوئی پاس سے آنے والے کالام بحرین سے جیپ ہائر کر سکتے ہیں۔ باڈگوئی پاس کا شمار شمال کے خوبصورت ٹریک میں ہوتا یے۔ کمراٹ ویلی کے مشہور سیاحتی مقامات جامع مسجد تھل، سری مئی، روئی شئی، کوتگل آبشار، لال گاہ ابشار، کالا پانی، گھمان شاٹ گلیشئرز، دو جنگا اور نبل ہیں۔ اس کے علاؤہ جاز بانڈہ میں ٹکی ٹاپ، جاز میدان، بینڑ میدان، کونڈ بانڈہ، چمرین ابشار اور گلیشئرز، کونڈ ابشار، دھنو پشکیر ابشار، منی کٹورہ اور کٹورہ جھیل وغیرہ اہم سیاحتی مقامات ہیں۔
جاز بانڈہ آنے کے لیے ٹکی ٹاپ تک گاڑی آتی ہے آگے جاز میدان تک ڈیڑھ دو گھنٹے پیدل ٹریک ہے جس کا پہلے بیس پچیس منٹ مشکل ہے تھوڑی سی چھڑائی ہے آگے سیدھا راستہ ہے۔ ثکی ٹاپ پر گھوڑے اور خچر بھی ملتے ہیں آپ چاہئے تو ان پر سوار ہو کر بھی آ سکتے ہیں۔
نوٹ ۔ اپنے ساتھ گرم کپڑے سویٹر اور جاز کی سیم ضرور لائے۔
پنڈی سے لوکل گاڑی میں آنے والے خان کوچ سروس کے ذریعے باآسانی تھل کمراٹ آ سکتے ہیں۔ معلومات کے لئے ان نمبرز پر واٹس ایپ یا کال کیجئے۔

03064430001
03018355911

02/07/2025

کمراٹ آنے والے سیاحوں کے لیے اہم اطلاع
کمراٹ کے تمام سیاحتی مقامات مکمل طور پر کھلے ہیں، سڑکیں صاف ہیں، کہیں لینڈ سلائیڈنگ یا سیلاب کا خطرہ نہیں۔ صرف دریائے کنارے کے قریب احتیاط کریں، حفاظتی تدابیر پر عمل کریں اور جنت نظیر وادی کی سیر سے بھرپور لطف اٹھائیں۔
شکریہ

اسلام وعلیکم کمراٹ ویلی آنے کے لئے کتنا ٹائم لگ جاتا ہے اپنی کار میں چکدرہ سے دیر اپر تک 3 گھنٹے اور دیر اپر سے کمراٹ وی...
03/06/2025

اسلام وعلیکم
کمراٹ ویلی آنے کے لئے کتنا ٹائم لگ جاتا ہے اپنی کار میں
چکدرہ سے دیر اپر تک 3 گھنٹے اور
دیر اپر سے کمراٹ ویلی تک 3 گھنٹے

Address

Kumrat Road
Thall

Telephone

+923436066966

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Green World Hotel & Restaurant posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Green World Hotel & Restaurant:

Share

Category