30/08/2026
میاندم اولسی جرگہ علاقے کی ترقی، خوشحالی، امن اور عوامی مسائل کے حل کے لیے قائم ایک اجتماعی پلیٹ فارم ہے۔
میاندم بازار کو گاڑیوں سے خالی کرنے کے حوالے سے حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات میں اولسی جرگہ کا کوئی کردار نہیں۔ اس معاملے میں جرگہ کو بلاوجہ ذمہ دار ٹھہرانا یا اس کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنا حقائق کے منافی ہے۔
میاندم اولسی جرگہ ہمیشہ اپنے عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی عوام کے حقوق، عزت اور مفادات کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔
ہم تمام باشعور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ افواہوں اور بے بنیاد پروپیگنڈے پر یقین کرنے کے بجائے حقائق کو سامنے رکھیں۔
اولسی جرگہ کسی فرد یا گروہ کے خلاف نہیں، بلکہ علاقے کی اجتماعی بہتری اور عوامی مفاد کے لیے ہے۔
ہم ان تمام عناصر کی حوصلہ شکنی کریں گے جو علاقے کے معزز مشران اور اولسی جرگہ کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔
اتحاد، اتفاق اور باہمی احترام ہی میاندم کی ترقی کا راستہ ہے۔
منجانب
میاندم اولسی جرگہ