02/07/2024
ملک اری آگئے ۔۔۔
لیں جی رواں صدی کے ایک اور مجاہد ۔۔جہاں احباب جھیل سیف الملوک پر جیپوں کے اڈے سے نالاں ہیں ۔۔وہاں ملک صاحب انسانوں کے لیے بنائ گئ سیڑھیوں پر اپنی شاہی سواری کامیابی سے لے گئے ۔۔اور بالکل جھیل کنارے پہنچ گئے ۔۔۔سوشل میڈیا پر فخریہ وڈیو بھی لگائ ۔۔۔اور کمال یہ ہے کہ اس سارے عمل میں ملک صاحب نے بالکل بھی شرم محسوس نہ کی ۔۔ہم ملک صاحب کو ایک نئے ٹرینڈ کی ابتداء کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔۔۔اپ اس گھٹیا ترین غیر اخلاقی حرکت کے خالق ہیں ۔۔۔۔۔
کاش انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے نہ لے رہی ہوتی تو ملک صاحب کی اس شاہی سواری کو یہ خوبصورت کارنامہ سر انجام دینے پر ہمیشہ ہمیشہ کیلیے یادگار کے طور پر وہیں رکھ لیتی ۔۔اور ملک صاحب کو اپنی نگرانی میں ناران تک پرہجوم پیدل چلا کر لاتی ۔۔۔لیکن شاید ملک صاحب اس قبیل سے تعلق رکھتے ہیں جن کی حرکتوں کو دیکھتے ہوے انتظامیہ جھوٹ موٹ سونے کی اداکاری کرتی ہے ۔۔۔پکوڑے کا ٹھیلہ الٹ دینا ،ٹافیاں بیچتے بچوں کو ڈرا کر بھگا دینا ،گھوڑے والوں کو جھیل سے دور رکھنا تو کوئ بہادری نہیں ہے ۔۔۔
اصل بہادری تو ان خان ،ملک اور چوہدریوں کو نکیل ڈالنا ہے ۔۔لیکن یہ شاید انتظامیہ کے بس میں نہیں ۔۔۔
ملک صاحب کے اس زریں کارنامے پر آپ احباب ضرور اپنی راے دیں ۔۔اور ملک صاحب کی اتنی توصیف فرمائیں کہ آئندہ ملک صاحب جھیل تو دور ناران روڈ سے بھی نہ گزریں ۔۔۔۔